اپنی پسند کے اسٹورزاور برانڈز پر آنے والی ہرڈیل سے باآسانی آگاہ رہیں

زندگی آن لائن ہو جانے کی وجہ سے اب ہم حد سے زیادہ باخبر رہتے ہیں۔ آن لائن خریداری نے بازاروں میں ضائع ہونے والے وقت کو بھی اچھا خاصا بچا لیا ہے۔
آن لائن چیزیں خریدتے ہوئے ہمیں سب سے زیادہ جو چیز پسند ہے وہ ہے ’’ڈسکاؤنٹ‘‘۔ ہم ایسی ڈیلیز کے منتظر رہتے ہیں جن میں اچھی خاصی بچت ہو جائے۔ لیکن اس وقت انتہائی برا محسوس ہوتا ہے جب پتا چلے کہ ہماری پسندیدہ چیز پر بچت چل رہی تھی اور ہمیں اس کی خبر ہی نہ ہوئی۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پسندیدہ اسٹورز اور برانڈز پر آنے والی ہر بچت اسکیم کی آپ کو فوری خبر ہو جائے تو اس کے لیے آپ کو ’’ڈسکونٹو‘‘ (Disconto) ایپلی کیشن انسٹال کرنا ہو گی۔

ڈسکونٹو آپ کے پسندیدہ برانڈز اور اسٹورز کو جاننے کے بعد آپ کو ان کی جانب سے آنے والی ہر ڈیل کے بارے میں فوری الرٹ کے ذریعے بتاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کا موجودہ مقام جاننے کے بعد بھی قریب میں موجود ڈیلز سے باخبر رکھتی ہے۔

آن لائن شاپنگ میں پیسے بچائیں

یہ ایپلی کیشن صرف کھانوں اور کپڑوں تک محدود نہیں بلکہ خریداری کی 40 سے زائد کیٹیگریز کے حوالے سے بچت اسکیموں سے آپ کو باخبر رکھتی ہے۔

اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ نقشے پر بھی مختلف ڈیلزتلاش کر سکتے ہیں تاکہ جہاں کہیں سے آپ کا گزر ہو اگر وہاں کوئی آپ کی پسند کی ڈیل موجود ہو تو اس پر بھی ہاتھ صاف کرتے جائیں۔
ڈسکونٹو ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین درج ذیل ربط سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
thedisconto.com

ڈسکونٹو عام صارفین کے علاوہ کاروباری اداروں کے لیے بھی دستیاب ہے۔ کاروباری ادارے اپنی مصنوعات کی ڈیلز کے حوالے سے ڈسکونٹو کو بذریعہ فون یا ای میل آگاہ کر سکتے ہیں۔ ڈسکونٹو کی جانب سے اس کی تصدیق کرنے کے بعد اس ڈیل کو بھی ایپلی کیشن میں شامل کر لیا جائے گا۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی