جب ہم انسٹال شدہ پی سی یا لیپ ٹاپ لیتے ہیں تو اس میں بے شمار سافٹ ویئر موجود ہیں۔ ان میں زیادہ تر ایسے سافٹ ویئر ہوتے ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ اب ایسے سافٹ ویئر کو ایک ایک کر کے اَن انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ پرانے سسٹم کی صفائی کے لیے بھی یہی طریقہ کار رائج ہے کہ ایک ایک کر کے تمام فالتو سافٹ ویئر کو ٹھکانے لگائیں۔
لیکن ’’ڈی کریپ‘‘ نامی یہ سافٹ ویئر اس کام کے لیے بہترین حل ہے۔ اس کی مدد سے تمام فالتو سافٹ ویئر و پلگ اِنز چیک باکسز کے ذریعے سلیکٹ کر کے ایک ساتھ اَن انسٹال کیے جا سکتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر صحیح معنوں میں پروگرامز کو مکمل طور پر اَن انسٹال کرتا ہے یعنی اس کی رجسٹری ایڈیٹر میں موجود تمام اینٹریز تک کو ڈیلیٹ کر دیتا ہے۔
مختلف برانڈز جیسے ایچ پی ڈی، ڈیل اور توشیبا وغیرہ کے لیپ ٹاپ میں پہلے سے کئی سافٹ ویئر موجود ہوتے ہیں۔ جنھیں باری باری اَن انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ان برانڈز کے پہلے سے موجود سافٹ ویئر خود کار طریقے سے اَن انسٹال کر سکتا ہے۔
دستیابی: مفت
فائل سائز: 5.36MB
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز7، ونڈوز8
ڈیویلپرز کی ویب سائٹ
slam o alaikum
Sir please koyi software hai jis se tamam software ik saath install ho jayein
windows 7 mein
sir hum apna hack acount ko kasa recovr kr sakta ha? prince_pak83@yahoo.com with thnx
یاہو میل کی ویب سائٹ پر جائیں اور فارگیٹ پاس ورڈ کے ذریعے کوشش کریں۔
بالکل۔ یہ تحریر ملاحظہ کریں:
http://www.computingpk.com/ninite-com
sab se pehle toh bohat bohat shukriya reply kartne k liye.
aap ne jo link diya hai iss mein toh sirf wohi software hain jo website pe muyasser hain.
Please installer bnaney ka tareeqa btaa dein kyun k mere paas kafi aise software hain jo iss website pe muyasser nahi.
main apna zaati installer bnaa dena chahta hoon ta k sab software meri marzi k hon.
Please guide karein.waiting for your kind response soon