فون سے پی سی اور پی سی سے فون ڈیٹا ٹرانسفر ہوا آسان

ڈیٹا ٹرانسفر آج کل ہماری لیے ایک معمولی سی بات ہے۔ ہمارا اسمارٹ فون ہمارے لیے اتنہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اس میں موجود ہمارا اہم ڈیٹا ہی ہمارے لیے سب کچھ ہوتا ہے۔ آج کل چونکہ ہم اپنی کئی اہم فائلیں اسی میں محفوظ رکھتے ہیں اس لیے اس کے ڈیٹا کا بیک اپ ہونا انتہائی ضروری ہے۔

جب اسمارٹ فون کے بیک اپ یا ڈیٹا ٹرانسفر کی بات آتی ہے تو اس حوالے سے کئی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں مثلاً کچھ لوگ اسے بذریعہ یو ایس بی کیبل پی سی میں منتقل کرتے ہیں، کچھ لوگ ایس ڈی کارڈ اور کچھ کلاؤڈ اسٹوریجز کا استعمال کرتے ہیں۔

ڈیمن سنک

اگر آپ ڈیٹا ٹرانسفر یعنی اپنے فون کا ڈیٹا پی سی میں بیک اپ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ’’ڈیمن سِنک‘‘ (Daemon Sync) بہترین پروگرام ہے۔ اس کی مدد سے آپ بغیر کسی کیبل کے اپنے فون میں موجود جو ڈیٹا چاہیں پی سی میں منتقل کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں اس کی مدد سے پی سی میں موجود فائلز کو بھی فون میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پروگرام کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے۔ اسی طرح اس کا ڈیسک ٹاپ پروگرام بھی ونڈوز کے علاوہ میک کے لیے بھی دستیاب ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو اسمارٹ فون پر اس کی ایپلی کیشن جب کہ ڈیسک ٹاپ پر اس کا سرور پروگرام انسٹال کرنا ہو گا۔ ایپ آپ کو گوگل پلے اسٹور سے ملے گی جبکہ سرور پروگرام آپ اس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

یہاں کلک کریں

اسے استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فون اور پی سی ایک ہی وائرلیس نیٹ ورک پر موجود ہوں۔ یہ بذریعہ لوکل نیٹ ورک کام کرتا ہے اس لیے انٹرنیٹ کا موجود ہونا ضروری نہیں۔ اس کی ایپ آپ کے نیٹ ورک پر موجود ڈیسک ٹاپ کو بطور سرور خود ہی تلاش کر لے گی اور سکیوریٹی پِن کی مدد سے آپ اسے کنیکٹ کر سکیں گے۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 127 میں شائع ہوئی

آئی فوناسمارٹ فوناینڈروئیڈڈیٹا ٹرانسفرسنک