سوال:
میرے پاس پینٹیئم تھری کمپیوٹر ہے اور ونڈوز ایکس پی انسٹال ہے۔ میرے پی سی کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ جب میں تصویروں کے فولڈر میں سے کوئی تصویر اوپن کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ ایرر آتا ہے۔
Data error (cyclic redundancy check)
جواب:
اس ایرر کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اول کہ اچانک بجلی چلے جانے یا کسی اور وجہ سے آپریٹنگ سسٹم ان تصاویری فائلز کو صحیح سے محفوظ نہیں کرسکا اور یہ کرپٹ ہوگئیں۔ دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کی ہارڈڈسک میں بیڈ سیکٹرز موجود ہوں اور وہ تصاویر انہیں بیڈ سیکٹرز پر محفوظ کی گئی ہیں۔ بیڈ سیکٹرز کسی ہارڈڈسک پر ایسی جگہ کو کہتے ہیں جن کی ڈیٹا محفوظ کرنے کی صلاحیت یا تو محدود ہوجاتی ہے یا پھر بالکل ختم۔ آپ چیک ڈسک یوٹیلیٹی چلا کر فائل ریکور کرنے کی کوشش کیجئے۔ رَن باکس میں یہ ٹائپ کریں:
C: کی جگہ آپ اس ڈرائیو کا نام لکھئے جس میں وہ تصاویر والے فولڈرز موجود ہیں۔ اگر مسئلہ معمولی نوعیت کا ہوا تو چیک ڈِسک آپ کی فائل ریکور کردے گا اور مسئلہ بھی مستقل بنیادوں پر حل کردے گا لیکن اگر خرابی کی شدید قسم کی ہوئی ہے تو پھر آپ کی فائلیں ضائع ہوچکی ہیں اور چیک ڈسک بھی انہیں درست نہیں کرسکے گا۔بیڈ سیکٹرز والی ہارڈڈسک ناقابل بھروسہ ہوتی ہیں۔ یہ کسی وقت بھی مکمل طور پر جواب دے سکتی ہیں۔ا س لئے آپ کو چاہئے کہ ہارڈڈسک تبدیل کرلی۔
یہ ایرر صرف ہارڈڈسک میں ہی نہیں بلکہ آپٹیکل ڈسک جیسے سی ڈی یا ڈی وی ڈی میں بھی آسکتا ہے اور کسی فلیش ڈرائیو میں بھی۔ آپٹیکل ڈرائیو کی صورت میں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوئی صورت نہیں لیکن فلیش ڈرائیو میں اسے چیک ڈسک یوٹیلیٹی کی مدد سے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ چونکہ فلیش ڈرائیوز کمپیوٹر سے جڑتی اور الگ ہوتی رہتی ہیں، اس لئے ان میں یہ ایرر ظاہر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
بھائی جان کیا آپ ونڈو8 کی انسٹالیشن اور اسے ڈرائورز کے باے میں کچھ بتا سکتے ھیں اور ونڈو8 کے ڈرائورز مشکل سے ملتے ھیں