گوگل اینڈروئیڈ کے لئے مال ویئر کی تعداد اگرچہ کم ضرور ہے لیکن یہ غیر موجود نہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اینڈروئیڈ کے لئے بنائے گئے مال ویئر / وائرس زیادہ تر شوقین لوگوں کے بنائے ہوئے ہیں جنھیں غیر معیاری طریقے سے لکھا گیا ہے۔ یہ زیادہ خطرناک بھی نہیں ،آسانی سے پکڑے جاتے ہیں اور خذف بھی ہوجاتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں Kaspersky لیب نے ایک ایسا اینڈروئیڈ مال ویئر دریافت کیا ہے جسے انتہائی پیچیدہ انداز میں لکھا گیا ہے اور یہ اپنی خصوصیات کے معاملے میں ونڈوز کے کسی جدید وائرس سے ملتا جلتا ہے۔ ایک بار یہ کسی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں داخل ہوجائے، اسے نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ Kaspersky لیب کی ریسرچرز نے اسے اب تک دریافت کیا جانے والا اینڈروئیڈ کا سب سے ایڈوانس مال ویئر قرار دیا ہے اور اسے Backdoor.AndroidOS.Obad.a کا نام دیا گیا ہے۔
یہ مال ویئر سب سے پہلے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم میں AndroidManifest.xml فائل کو پروسس کرنے کے عمل میں موجود خامی کا استعمال کرتا ہے۔ یاد رہے کہ ہر اینڈروئیڈ ایپلی کیشن میں ایک manifest فائل ہوتی ہے جو آپریٹنگ سسٹم کو ایپلی کیشن کی ساخت کے بارے میں بتاتی ہے۔ Obada.a مال ویئر کی manifest فائل اس طرح بنائی گئی ہے کہ یہ اس کے اصل مقصد کو پوشیدہ رکھتے ہوئے، انسٹالیشن کو یقینی بناتی ہے۔
خبر کی مزید تفصیل جون 2013ء کے شمارے میں پڑھی جاسکتی ہے