دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹس میں سے ایک ڈیلی موشن کے کروڑوں صارفین کے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ چوری ہوگئے ہیں۔
ڈیلی موشن یوٹیوب کی طرح کی ہی ایک ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے، جو ایک فرانسیسی میڈیا کمپنی کی ملکیت ہے۔ 20 اکتوبر کو ہونے والی ہیکنگ کی کاروائی میں ڈیلی موشن کے 85 ملین صارفین کے ای میل ایڈریس اور ان میں سے تقریبا ً 18 ملین کے پاس ورڈ چوری ہو گئے ہیں۔ چوری ہونے والے پاس انکرپٹڈ تھے ، جنہیں توڑنا ہیکر کے لیے تھوڑا مشکل ضرور ہوگا لیکن ناممکن نہیں۔
ڈیلی موشن نے تمام صارفین کو ای میل کر دی ہے کہ وہ احتیاطاً اپنا پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔