وڈیوز پر واٹر مارک لگائیں

’’کیوٹ وڈیو واٹر مارک‘‘ کے ذریعے آپ وڈیوز پر واٹر مارک یعنی اپنا ٹیکسٹ یا لوگو لگا سکتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ ایک ہی وقت میں کئی ٹیکسٹ اور تصویریں وڈیو میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیکسٹ اور تصویریں آپ وڈیو کے جس حصے پر چاہیں سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ واٹر مارک کی شفافیت یعنی transparency بھی اپنی پسند کے مطابق منتخب کر سکتے ہیں۔ کسی ٹیکسٹ کو بطور واٹر مارک وڈیو پر لگاتے ہوئے آپ ٹیکسٹ کا فونٹ سائز اور کلر بھی اپنی پسند کے مطابق رکھ سکتے ہیں اور ٹیکسٹ کتنی دیر تک دکھائی دیتا رہے یہ بھی کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یعنی اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹیکسٹ وڈیو میں صرف پہلے ایک منٹ تک نظر آتا رہے تو یہ بھی ممکن ہے۔ غرض واٹر مارک کے حوالے سے اس سافٹ ویئر میں سب کچھ موجود ہے۔
دستیابی: مفت

فائل سائز: 5.6MB
ڈاؤن لوڈ کریں

ڈیویلپرز کی ویب سائٹ

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2013 میں شائع ہوئی)

تبصرے (3)
Add Comment
  • Hümayun Okhtar

    شکریہ

  • Fahim Taj

    if you have movie maker then no need to download the software

  • Moazam Taj

    is main video edit k bad save nai hw rehe ?