جی میل سے ای میل بھیجنے کے چند سیکنڈز کے اندر اسے منسوخ (Cancel) تو کیا جا سکتا ہے لیکن ایک دفعہ ای میل چلی جائے تو پھر آپ کے اختیار میں کچھ نہیں رہتا۔ لیکن گوگل کروم میں جی میل کے لیے دستیاب ایڈاون Criptext Mail آپ کو زبردست اختیارات دیتا ہے۔ فرض کریں آپ سے ای میل لکھنے میں کوئی غلطی ہو گئی یا ای میل بھیج ہی کسی غلط ایڈریس پر دی تو اب کیا کیا جا سکتا ہے؟
اگر آپ Criptext Mailانسٹال کر لیں تو آپ ای میلز ٹریک کر سکتے ہیں یعنی جان سکتے ہیں کہ کب ای میل دیکھی گئی۔ اس کے ذریعے ای میلز اِنکرپٹ کی جا سکتی ہیں اور ای میلز پر دورانیہ بھی مخصوص کیا جا سکتا ہے کہ اتنے وقت کے بعد یہ خود بخود حذف ہو جائیں۔
انسٹال کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2015 میں شائع ہوئی)