کسی بھی یوٹیوب ویڈیو کو اپنے چینل میں کاپی کریں

دنیا بھر کے لوگ اپنی وڈیوز دوسروں کو دِکھانے کے لیے یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ان میں سے اکثر وڈیوز روزانہ ہی ہماری پسندیدہ وڈیوز میں شامل ہوتی رہتی ہیں لیکن جب انھیں دوبارہ دیکھنے کا دل چاہے تو دوبارہ اُسی چینل پر جانا پڑتا ہے، اگر اپ لوڈر نے اس وڈیو کو چینل سے ہٹا دیا یا اس کی پرائیویسی سیٹنگز کو بدل دیا تو وہ وڈیو کوئی نہیں دیکھ پاتا۔ اس لیے یہاں یہ ٹِپ کام آتی ہے کہ وہ وڈیو اپنے یوٹیوب چینل میں کاپی کر لی جائے۔

اب یہاں اہم بات آتی ہے کہ کسی دوسرے کا مواد کاپی نہیں کرنا چاہیے، لیکن اس دلچسپ طریقے کا تو کم از کم پتا ہونا چاہیے کیونکہ اکثر اپنے ہی چینل پر موجود وڈیوز کو ایک پلے لسٹ سے دوسری میں منتقل کرنا پڑ سکتا ہے، یا اپنے ہی کسی چینل پر موجود وڈیوز کو دوسرے اکاؤنٹ میں شامل کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسے آپ وڈیوز کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے سے بچ جاتے ہیں۔

ہم جس طریقے کا ذکر کرنے جا رہے ہیں وہ ’’یوٹیوب پلے لسٹ کاپیئر‘‘ (YouTube Playlist Copier) کے نام سے موجود ہے۔ یہ ایک ویب ٹول ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی پلے لسٹ کو چند منٹوں میں اپنے چینل میں شامل کر سکتے ہیں۔

مزیدار بات یہ ہے کہ یہ کام مکمل طور پر خودکار طریقے سے ہوتا ہے اور صرف چند کلکس کا متقاضی ہے۔ یعنی آپ نے بس اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ میں لاگ اِن کر کے پلے لسٹ کا پتا اس ویب سائٹ کے حوالے کرنا ہے، یہ اُس پلے لسٹ میں موجود تمام وڈیوز کو آپ کے یوٹیوب چینل میں کاپی کر دے گی۔ ایک ہی دفعہ میں یہ سروس 800 وڈیوز کو کاپی کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

اس زبردست سروس سے مستفید ہونے کے لیے آپ درج ذیل ربط استعمال کر سکتے ہیں:

یہاں کلک کریں

کام کے آغاز کے لیے سب سے پہلے اسی ویب سائٹ کے ذریعے اپنا یوٹیوب اکاؤنٹ سائن اِن کر لیں۔ اگر آپ نے کبھی یوٹیوب چینل نہیں بنایا تو یہ کام آپ یہیں سے سر انجام دے کر منٹوں میں اپنا یوٹیوب چینل بنا سکتے ہیں۔
اب آپ اس پلے لسٹ کو تلاش کریں جسے آپ اپنے چینل میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں گے کہ آپ کسی بھی پلے لسٹ یا وڈیو کی پرائیویسی اپنی ضرورت کے تحت منتخب کر سکتے ہیں مثلاً اسے پبلک رکھیں تو اسے سبھی دیکھ سکتے ہیں، اگر اسے پرائیویٹ رکھیں تو اسے صرف آپ دیکھ سکتے ہیں اور اگر ’’اَن لسٹڈ‘‘ (Unlisted) رکھیں تو صرف وہی لوگ دیکھ سکیں گے جن کے پاس اس وڈیو کا ربط موجود ہو گا۔

اس لیے اگر آپ صرف اپنی تفریح کے لیے دوسروں کی وڈیوز اپنے پاس محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ان کی پرائیویسی سیٹنگز کو پبلک کی بجائے پرائیویٹ رکھیں۔

پلے لسٹ کو کاپی کرنے کے لیے پہلے Fetch playlist کا آپشن استعمال کریں اس کے بعد آپ اس پلے لسٹ میں موجود تمام وڈیوز کو اپنے یوٹیوب چینل میں کاپی کر سکتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈویڈیوزیوٹیوب