پی ڈی ایف فائل کو ایکسل فارمیٹ میں بدلنے کا سب سے آسان طریقہ

اکثر ہمیں کام کے دوران پی ڈی ایف فائلز موصول ہوتی ہیں جن میں موجود لکھا ڈیٹا ہمیں ایکسل فائل میں درج کرنا پڑتا ہے۔ چونکہ پی ڈی ایف فائلز کی تدوین آسان نہیں ہوتی اس لیے اکثر لوگ پی ڈی ایف فائل میں موجود ڈیٹا کو دیکھ کر ایکسل میں دوبارہ سے ٹائپ کرتے ہیں یاپھر کاپی پیسٹ سے کام چلاتے ہیں۔

اکثر لوگ اس کام کے لیے مختلف کنورٹرز استعمال کرتے ہیں جن کی کارکردگی بھی کچھ خاص نہیں ہوتی۔ زیادہ تو ڈیٹا کی فارمیٹنگ خراب کر دیتے ہیں اور مکمل ڈیٹا بھی کنورٹ نہیں کرتے۔ یعنی قابلِ بھروسا کنورٹرز انتہائی کم دستیاب ہیں۔

اس سلسلے میں اگر آپ ’’پی ڈی ایف ٹو کنورٹر‘‘ دیکھیں تو اس کی خوبیاں لاجواب ہیں۔ یہ ایک آن لائن کنورٹر ہے یعنی اسے انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں اور آپ جہاں چاہیں اسے اس کی درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں:

www.pdftoexcel.com

پی ڈی ایف فائل کو ایکسل فائل میں کنورٹ کرنے کے لیے آپ اس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں یا پھر گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس یا پھر ون ڈرائیو پر موجود کسی دستاویز کو بھی کنورٹ کرنے کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔

اپ لوڈ کیے گئے ڈاکیومنٹ کو یہ خود کار طریقے سے کنورٹ کرنا شروع کر دیتی ہے۔

اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنا ای میل ایڈریس یا کسی قسم کی معلومات دینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

آپ کی پرائیویسی کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے سرور پر اپ لوڈ کی گئی تمام فائلز زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے میں مکمل طور پر حذف کر دی جاتی ہیں۔

آپ کی اپ لوڈ کردہ فائلز کو صرف اور کنورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے انھیں کسی اور مقصد میں نہیں لایا جاتا۔
ہر اپ لوڈ کیے گئے ڈاکیومنٹ کو یہ سروس مکمل کنورٹ کرتی ہے۔ دیگر مفت سروسز کی طرح یہ ادھورا کام کر کے مزید کے لیے پیسے طلب نہیں کرتی۔

’’پی ڈی ایف ٹو ایکسل‘‘ اپنے کام میں مکمل مہارت رکھتی ہے یہ ایکسل کی ضرورتوں کو سمجھتے ہوئے ہر ٹیبل میں موجود کالمز کو بالکل درست انداز میں کنورٹ کرتی ہے تاکہ آپ کو زحمت نہ ہو۔
یہ ساری خدمات یہ ویب سائٹ بالکل مفت فراہم کرتی ہے اور بھلا اسے کیوں نہ استعمال کیا جائے؟