آن لائن وڈیوز کنورٹ اور ڈاؤن لوڈ کریں

ہمارے ہاں دلچسپ وڈیوز کو ڈاؤن لوڈ اور شیئر کرنے کا رواج بہت عام ہے۔ ہر کسی کو ضرورت ہوتی ہے کسی ایسے ٹول یا ویب سائٹ کی جو تمام آن لائن وڈیوز ڈاؤن لوڈ کر سکے۔ اس حوالے سے ایک نئی ویب سائٹ ہماری نظر سے گزری ہے جسے درج ذیل ربط پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:
http://convert2mp3.net/en/index.php
آن لائن دستیاب وڈیوز کو ڈاؤن لوڈ اور کنورٹ کرنے کے لیے یہ ایک زبردست ویب سائٹ ہے۔ مثلاً یوٹیوب پرموجود کوئی وڈیو آپ کو تلاش کرنی ہے تو اس کا ربط اس میں پیسٹ کریں اور وہ جس فارمیٹ میں مطلوبہ ہو جیسے کہ MP4 تو اسے منتخب کر کے کنورٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔اس کے علاوہ wmv، avi اور 3gp فارمیٹس بھی موجود ہیں۔
وڈیو کے علاوہ آپ اس فائل کو صرف آڈیو فارمیٹ جیسے کہ mp3 وغیرہ میں بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ کئی مشہور ویب سائٹ سے وڈیوز یہاں تلاش کرنے کا آپشن بھی موجود ہے، جو چاہیں وڈیو یہاں تلاش کریں اور کنورٹ کرتے ہوئے فوراً ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

اگر آپ چاہیں تو وڈیوز کو کنورٹ کرتے ہوئے براہ راست اپنے ڈراپ باکس اکاؤنٹ پر بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی2015 میں شائع ہوئی)

اسٹریمنگایم پی تھریکنورٹوڈیووڈیو ڈاؤن لوڈوڈیو کنورٹوڈیو کنورٹروڈیوزیوٹیوب