فائلیں براہ راست کلاؤڈ اسٹوریج پر ڈاؤن لوڈ کریں

آج کل ہم اپنی فائلز کو کلاؤڈ سروسز یعنی ڈراپ باکس اور گوگل ڈرائیو وغیرہ پر رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف ہماری فائلز ہمیں گھر اور آفس بلکہ ہر جگہ دستیاب ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہم اپنی اپ لوڈ کی گئی تصاویر، وڈیوز اور میوزک وغیرہ تک اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ وغیرہ سے بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
زیادہ تر ہم فائلز پہلے اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور پھر انھیں اپنے ڈراپ باکس اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اگر فائلز براہ راست ڈراپ باکس یا گوگل ڈاکس وغیرہ پر ڈاؤن لوڈ ہو جائیں تو کتنا اچھا ہو جائے؟؟
’’کلاؤڈ سیو‘‘ نامی پلگ اِن سے یہ چیز ممکن ہے۔ یہ پلگ ان کروم براؤزر کے لیے دستیاب ہے۔ اسے انسٹال کرنے کے بعد آپ فائلز کو کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرنے کی بجائے براہ راست پکاسا، ڈراپ باکس، گوگل ڈاکس، فلکر، فیس بک اور دیگر کئی سروسز پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2012 میں شائع ہوئی)

پکاساڈراپ باکسفلکرکرومکلاؤڈگوگل ڈاکسگوگل ڈرائیو
تبصرے (1)
Add Comment
  • adil mahmood

    kya firefox kay leyay bi hai.