ہم سب جانتے ہیں کہ بچے تیزی کے ساتھ بڑھتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ عرصہ بعد اُن کو کپڑے نہیں آتے۔ بار بار نئے کپڑے خریدنا بھی مُشکل مرحلہ ہوتا ہے اور بعض اوقات یہ بجٹ سے باہر بھی ہو جاتا ہے۔
اِس مسئلہ کا حل ایک انجنئیر ریان ماریو یاسین (Ryan Mario Yasin) نے پیٹٹ پلی بنا کے نکالا ہے جس میں لباس بھی بچے کے ساتھ ہی بڑا ہوتا جائےگا۔ یہ ایسا منصوبہ ہے جس سے والدین کے پیسوں کی بچت ہو سکے گی۔
چونکہ انجنئیر اِس بات سے با خبر ہے کہ بچے بہت تیزی کے ساتھ بڑھتے ہیں اِس لئے مخصوص عمر تک ان کی بڑھنے میں دس سے زائد تک سائز استعمال کر سکتے ہیں. یاسین نے ہر پہلو کا جائزہ لےکر یہ کامیاب منصوبہ تیار کیا ہے جس میں کپڑا بھی بچے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جائے گا۔
سوال یہ ہے کہ انجنئیر کے ذہن میں یہ خیال کیسے آیا؟ یاسین کے مطابق اُس نے ایک تحقیقات کا جائزہ لیا اور سیٹلائٹ کے تعیناتی پینل کی تیاری کے دوران یہ خیال اُس کے دماغ میں آیا کہ کیوں نہ ایسی ساخت کا کپڑا تیار کیا جائے جو بچے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جائے۔ اِس میں پینٹ، جیکٹ ، اورآل بنائے جائیں گے جو چار سے چھتیس ماہ کے بچے کےلئے مناسب ہوں گے۔
اِس کامیاب منصوبے پر انجنئیر کو یوکے میں جیمز ڈیوسن ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔