وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے گوگل کروم میں نیا زبردست فیچر متعارف

انٹرنیٹ پر موجود مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنا ایک بڑی سہولت ہے۔ اس طرح بار بار اس کا مطالعہ کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہتی اور جب چاہیں اسے آف لائن رہتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے تو یہ کام کافی آسان ہے لیکن اسمارٹ فون پر اس کے لیے کافی پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں۔ تاہم گوگل نے اب اپنے صارفین کی یہ مشکل آسان کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کچھ ہی عرصہ پہلا گوگل نے یوٹیوب کی اسمارٹ فون ایپلی کیشن میں یہ فیچر مہیا کیا تھا کہ کسی بھی وڈیو کو آف لائن دیکھنے کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

 

اب گوگل نے ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے اسمارٹ فون کے لیے دستیاب کروم کے ورژن 55 میں ڈاؤن لوڈنگ کافیچر مہیا کر دیا ہے۔ اس کی بدولت آپ نہ صرف وڈیوز بلکہ ویب پیجز کو بھی آف لائن دیکھنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 125 میں شائع ہوئی

اگر آپ یہ اور اس جیسی درجنوں معلوماتی تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے کمپیوٹنگ کا تازہ شمارہ حاصل کریں۔ صرف اسی تحریر کے بارے میں جاننے کے لیے درج ذیل وڈیو ملاحظہ کیجیے۔