آج کل سبھی اپنے قیمتی اسمارٹ فون کی حفاظت کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں کیونکہ فون چور آج کل ہر جگہ سرگرم ہیں۔ اگر لوگ ایسی سکیوریٹی اور ٹریکنگ ایپس انسٹال رکھتے ہیں جن کی مدد سے فون کو چوری ہونے کے بعد ٹریک کیا جا سکتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چور کو تو رنگے ہاتھوں ہی پکڑا جا سکتا ہے؟
جی ہاں، لیکن اس کام کے لیے آپ کو ’’پاکٹ سینس‘‘ (Pocket Sense) نامی ایپلی کیشن انسٹال کرنا ہو گی جو کہ فی الحال صرف اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب ہے۔
اس ایپلی کیشن میں تین سینس موڈ ہیں پاکٹ سینس موڈ، چارج سینس موڈ اور موشن سینس موڈ۔ ان تینوں میں سے جو بھی سینس موڈ آپ منتخب کریں گے اس کی خلاف ورزی ہوتے ہی فون کا الارم بج اُٹھے گا اور اُس وقت تک بجتا رہے گا جب تک آپ اپنے فون کو اَن لاک نہیں کریں گے۔
پاکٹ سینس موڈ میں یہ ایپلی کیشن فون سینسرز سے اندازہ لگاتی ہے کہ فون جیب میں موجود ہے اور جیسے ہی اسے جیب سے نکالا جائے گا یہ الارم بجا دی گی۔
چارج سینس موڈ اس لیے ہے کہ فون جیسے ہی چارجنگ سے ہٹایا جائے گا الارم بج اُٹھے گا۔ تاکہ کوئی آپ کا فون آپ کو بتائے بغیر چارج سے نکال نہ دے ۔
موشن سینس موڈ میں آپ فون ایک جگہ رکھ کے چھوڑ سکتے ہیں۔ یہ جیسے ہی اُس جگہ سے ہٹے گا الارم بج اُٹھے گا۔
ان فیچرز سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ ایک مفید ایپلی کیشن ثابت ہو سکتی ہے اور فون چور کر رنگے ہاتھوں پکڑوا سکتی ہے۔ گوگل پلے اسٹور سے اس کا نام Pocket Sense لکھ کر اسے انسٹال کرلیں۔