وقت کے ساتھ ساتھ گیمز کی کوالٹی تو بہترین ہوئی لیکن اس کے ساتھ ساتھ گیمز کو اب زیادہ طاقت ور ہارڈ ویئر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ گرینڈ تھیفٹ آٹو یا فیفا 13 وغیرہ انسٹال کرنے سے پہلے ہمارے ذہن میں یہ سوال اُٹھتا ہے کہ کیا یہ گیم میرے سسٹم پر چلے گا بھی کہ نہیں؟ کوئی بھی گیم انسٹال کرنے سے پہلے اگر آپ اپنا سسٹم ٹیسٹ کرنا چاہیں تو اس ویب سائٹ پر یہ سہولت موجود ہے۔ گیم منتخب کریں، اس ویب سائٹ کا خودکار طریقہ گیم کے لیے ضروری ہارڈ ویئر کے لیے آپ کے کمپیوٹر کو چیک کر کے چند سیکنڈز میں آپ کو رپورٹ فراہم کر دے گا۔ اس رپورٹ میں آپ کو مفید مشورے بھی دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ یہ گیم اپنے سسٹم پر چلانا چاہتے ہیں تو اس رپورٹ کی مدد سے باآسانی جان سکتے ہیں کہ سسٹم میں کیا کمی ہے جسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ بھی گیمز کے لیے درکار ہارڈ ویئر کے حوالے سے آپ یہاں کئی مفید باتیں جان سکتے ہیں۔