جاز کیش اور پاکستان ریلوے کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے بعد اب صارفین ریلوے ٹکٹس آن لائن جاز کیش کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔
ریلوے ٹکٹ کی خریداری بذریعہ جاز کیش
اب پاکستان ریلویز کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنا ای ٹکٹ بک کرائیں اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگی کریں۔ ریلوے ٹکٹس کے لیے ادائیگی درج ذیل طریقوں سے کی جا سکتی ہے۔:
- ملک می بھر میں 75000 سے زائد جاز کیش ایجنٹس
- جاز کیش موبائل اکاؤنٹ
- کسی بھی ڈیبٹ/ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے
جاز کیش ایجنٹ کے ذریعے ادائیگی
پاکستان ریلویز کی ویب سائٹ یا پاکستان ریلویز موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اپنا ای ٹکٹ بک کریں۔
بکنگ کے بعد ادائیگی کے لیے ’’واؤچر پے منٹ‘‘ کا انتخاب کریں۔
آپ کے موبائل نمبر پر 8558 کی جانب سے واؤچر نمبر موصول ہو گا۔
ریلوے ٹکٹ کی ادائیگی کے لیے قریبی جاز کیش ایجنٹ کے پاس جائیے۔
ای ٹکٹ کی ادائیگی کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے، 8558 کی جانب سے ایک تصدیقی SMS موصول ہو جائے گا۔
جاز کیش موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی
پاکستان ریلویز کی ویب سائٹ یا پاکستان ریلویز موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اپنا ای ٹکٹ بک کریں۔
بکنگ کے بعد ادائیگی کے لیے ’’موبائل اکاؤنٹ‘‘ کا انتخاب کریں۔
ویب سائٹ پر جاز کیش موبائل اکاؤنٹ نمبر درج کریں۔
آپ کے ہینڈ سیٹ پر M Pin کا تصدیقی پاپ اپ ظاہر ہو گا، اپنا فون اَن لاک رکھیں۔
اپنا جاز کیش کا چار ہندسوں کا ایم پِن درج کریں۔
ای ٹکٹ کی ادائیگی کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے، 8558 کی جانب سے تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہو گا۔
ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی
پاکستان ریلویز کی ویب سائٹ یا پاکستان ریلویز موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اپنا ای ٹکٹ بک کریں۔
بکنگ کے بعد ادائیگی کے لیے ’’ڈیبٹ کارڈ/ کریڈٹ کارڈ‘‘ کا انتخاب کریں۔
ڈیبٹ کارڈ/ کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات درج کریں۔
ادائیگی کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔