اکثر ہمیں فون میں موجود فائلز کو سی ڈی یا ڈی وی ڈی پر کاپی یا برن کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کام کے لیے ضروری ہے کہ پہلے فون میں موجود فائلز کو کمپیوٹر میں کاپی کریں کیونکہ ڈسک برننگ براہِ راست فون سے تو ممکن نہیں۔ فون سے کمپیوٹر میں فائلز کاپی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے پاس ڈیٹا کیبل موجود ہو۔ یا پھر ساری فائلز کسی کلاؤڈ اسٹوریج جیسے کہ گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس یا ون ڈرائیو وغیرہ پر اپ لوڈ کر کے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرنی ہوں گی تاکہ انھیں ڈسک پر کاپی کیا جا سکے۔
اگر آپ کے پاس معروف ڈسک برننگ پروگرام نیرو (Nero) انسٹال ہے تو یہ کام باآسانی ’’ہوا‘‘ میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ جی ہاں Nero AirBurn ایپلی کیشن کی مدد سے فون میں موجود فائلز کو ڈسک پر بذریعہ وائی فائی کاپی کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن آئی فون اور اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فون اور پی سی ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک پر موجود ہوں۔ اس کے بعد اس ایپلی کیشن سے فائلز ڈسک برننگ کے لیے منتخب کریں، یہ ایپ خود بخود کمپیوٹر میں موجود نیرو سے رابطہ کر کے سی ڈی رائٹر میں لگی ڈسک پر وہ فائلز برن کر دے گی۔
اینڈروئیڈ کے لیے مفت ڈاؤن لوڈ کریں
آئی فون کے لیے مفت ڈاؤن لوڈ کریں
aslam how can i edit in pdf file plz reply