سانس لیتی دنیا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی آبادی کس قدر تیزی سے بڑھ رہی ہے؟ اس کے علاوہ یقیناً دنیا بھر میں اموات بھی ہو رہی ہوتی ہیں۔ دنیا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کتنی مقدار موجود ہے اور اس میں کیا تبدیلی وقوع پذیر ہو رہی ہے؟ یہ سب جاننے کے لیے یہ ویب سائٹ ’’بریتھنگ ارتھ‘‘ وزٹ کریں۔

دنیا کی آبادی کے بارے میں اس ویب سائٹ پر انتہائی بہترین معلومات دی جاتی ہے وہ بھی ایسے کہ دنیا کا نقشہ آپ کے سامنے ہوتا ہے اور آپ کا ماؤس جس ملک سے گزرتا ہے نیچے اس ملک کی کل آبادی، پیدائش اور اموات کی اوسط، کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بتاتا ہے۔ دراصل یہ ویب سائٹ ایک فرضی سسٹم ہے جس میں دنیا کے حقیقی اعدادو شمار کے ذریعے شرح اموات اور شرح پیدائش کا موازنہ دکھایا جاتا ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد صاف فضا مہیا کرنے کے لیے شعور اُجاگر کرنا ہے۔

http://www.breathingearth.net

آبادیامواتپیدائشکاربن ڈائی آکسائیڈویب باکس