بلیک بیری کا اگلا سمارٹ فون پھر سے سرخیوں میں آگیا ہے اور اس بار اوان بلاس نے اس خود اس کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں فون کے سامنے کی تفصیلات واضح ہیں، کچھ عرصہ تک اس فون کا نام کرپٹان رہا تاہم بلاس کے مطابق اب اس کا نام موشن ہوگا۔
تصویر سے واضح ہے کہ سکرین سامنے کے پورے حصے کو کور نہیں کرے گی، کمپنی نے مرکزی بٹن کو ہنوز نیچے کے حصے میں برقرار رکھا ہے، قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ فون پوری طرح سے واٹر ریزسٹنٹ ہوگا جیسا کہ سابقہ لیکس میں بتایا گیا تھا۔
اندرونی خصوصیات میں شامل ہے سنیپ ڈریگن 625 پراسیسر، 4 جی بی ریم، اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، جبکہ اس کی بیٹری بلیک بیری کے اپنے کچھ ٹولز کی وجہ سے 26 گھنٹے لگاتار چلنے کے قابل ہوگی۔