کلین ماسٹر،کلینر (اینڈروئیڈ ایپلی کیشن)

اکثر لوگ ’’کلین ماسٹر‘‘ کو پہلے سے استعمال کر رہے ہوں گے، یہ ایپلی کیشن ہی ایسی ہے کہ اس کے بارے میں سبھی کو پتا ہونا چاہیے۔ فون کی صفائی کر کے اس کی اصل کارکردگی کو بحال کرنے والی یہ ایپلی کیشن اپنے کام کے حوالے سے دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشن ہے۔ اس میں موجود کلینر، ریم بوسٹر، اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سوٹ آپ کے فون کو فالتو فائلوں سے صاف اور کارکردگی کو سو فیصد رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
بعض لوگ اس کام کے لیے کسی ایپلی کیشن انسٹال کرنے کو ترجیح نہیں دیتے۔ لیکن کلین ماسٹر کے تازہ ترین ورژن میں پیش کئے گئے غیر متوقع اہم فیچرز آپ کو اسے انسٹال کرنے پر مجبور کر دیں۔ ان میں سے ایک نیا فیچر یا شاید سب سے اہم فیچر اینٹی مال ویئر ہے۔
ایپلی کیشن کا انٹرفیس بالکل سادہ اور استعمال میں آسان ہے۔ جنک فائل کلینر، ایپ منیجر، گیم بوسٹ اور تمام کھلے ٹاسک کو بند کرنے کے بٹن سامنے ہی موجود ہیں۔ اس میں موجود فیچرز کی ایک طویل لسٹ ہے جس میںتازہ ورژن نے مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اگر آپ ایک اینڈروئیڈ صارف ہیں تو یہ ایپلی کیشن ضرور انسٹال کریں۔ یہ بالکل مفت دستیاب ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ فروری 2014 میں شائع ہوئی)

آپٹمائزرجنک کلینرکلین ماسٹرکلینرکلینر ایپ