بیٹری میں مسئلے کی وجہ سے آئی فون 8 پلس پھٹنا شروع

بیٹری کی خرابی کی وجہ سے ایپل آئی فون 8 پلس بُرے طریقے سے اُکھڑ گیا، ایپل نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ابھی لوگ سام سنگ گلیکسی نوٹ کے پھٹنے کے واقعات کو نہیں بھولے تھے کہ اب آئی فون بھی اسی مسئلے کا شکار ہو گیا۔

ایپل کے مطابق اب تک دو صارف آئی فون 8 پلس کے پھٹنے کی شکایت کر چکے ہیں۔ باکس پیک نئے آئی فون 8 پلس کی اُکھڑتی ہوئی کیسنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد ایپل نے اس کا فوری طور پر نوٹس لیا۔

پہلی تصویر ایک تائیوانی خاتون نے کی اور لکھا کہ آئی فون کو اس کے آفیشیل چارجر سے چارج کرنے کے باوجود پھٹ گیا۔

جبکہ دوسری تصویر ایک جاپانی صارف نے شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کی ایلومینیم کیسنگ بُری طرح سے اکھڑ چکی ہے۔

ان دونوں شکایتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ بیٹری کے اندر موجود گیس کی وجہ سے بیٹری پھولی اور فون کی کیسنگ اُکھڑ گئی۔ یہ عمل فون کو کم از کم دھماکے سے محفوظ رکھتا ہے۔

تاہم پریشانی کی کوئی بات نہیں، کیونکہ کروڑوں تیار ہونے والے فونز میں سے چند ایک کی بیٹری میں ایسی خرابی ہو سکتی ہے۔ ایسا آئی فون 7 کے کچھ ماڈلز کے ساتھ بھی ہو چکا ہے اور یہ آئی فون کے نئے آنے والے ماڈل ایکس کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

آئی فونایپلبیٹریپھٹنا