بیٹری ڈاکٹر ایک ایسی بیٹری سیونگ ایپ ہے جسے تقریباً سب جانتے ہیں اور اسے کبھی نہ کبھی استعمال بھی کیا ہوگا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ آپ کے فون کی بیٹری ٹائمنگ ڈبل کر دیتی ہے اور یہ کچھ حد تک صحیح بھی ہے۔
اس میں آپ ایک ہی کلک سے ان تمام ایپس کو بند کر سکتے ہیں جو بیٹری ختم کر رہی ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور شاندار فیچر یہ ہے کہ یہ آپ کے فون کو تھوڑا سا جلدی بھی چارج کرتا ہے۔
بیٹری ڈاکٹر کی مدد سے آپ کا فون پہلے سے کم از کم 20 منٹ جلدی چارج ہوتا ہے۔ بیٹری ڈاکٹر کی مدد سے آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ کون سی ایپ سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہے اور کتنی دیر تک فون اس بیٹری پر آن رہ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بیٹری کی حالت اور اس کا درجہ حرارت (temperature) بھی بتاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بہت ہی اعلیٰ قسم کے بیٹری سیونگ موڈز ہیں جو بیٹری کا زیادہ دیر چلنا ممکن بناتے ہیں۔
بیٹری ڈاکٹر اینڈروئیڈ میں انسٹال کریں
بیٹری ڈاکٹر آئی فون میں انسٹال کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2015 میں شائع ہوئی)