یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے آپ کو کنسلٹنٹ کےساتھ جوڑ کر بین الاقوامی جامعات تک رسائی دیتا ہے۔ یہ صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر ایپ کی صورت میں ہی نہیں بلکہ آن لائن ویب پورٹل کی صورت میں بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ماسیوو اوپن آن لائن کورسز
ایپلیکا کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی فلسفہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے تگ و دو کرنے والے طلبہ کو مفت ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ ایپلیکا کی مدد سے طالب علم گھر بیٹھے بیٹھے ان تمام آپشنز پر غور کر سکتے ہیں جو اعلیٰ تعلیم کے لیے انہیں بیرون ملک میسر ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ جامعات کے منظور شدہ نمائندوں سے بھی بات کر سکتے ہیں، جنہیں کنسلٹنٹ کہا جاتا ہے اور یہ سب کچھ آپ کے اسمارٹ فون پر ہی آپ کو ملے گا۔
اس ایپ میں سائن اپ ہوتے ہوئے آپ کو پہلے درکار ڈگری پروگرام اور پھر اپنی پسند کے ممالک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یعنی آپ کس ملک میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، آپ کی دلچسپی کے شعبہ جات کیا ہیں اور آپ کس لیول کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس معلومات کو استعمال کرتے ہوئے ایپلیکا آپ کو جامعات کی فہرست دے گی جہاں آپ درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: یورپی یونی ورسٹیز میں داخلے کے لیے رہنما ویب سائٹ
آپ کے منتخب کردہ ڈگری پروگرام کی بنیاد پر آپ کو ایپ کے مرکزی صفحے پر مختلف جامعات کی فہرست نظر آئے گی۔ یہ کنسلٹنٹ کو پیغام بھیجنے اور ان کی طرف سے فوری تجاویز کو بھی سہولت دیتی ہے۔ بیشتر کنسلٹنٹس کے فون نمبرز اور دفتری اوقات کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کے لیے کارآمد لنکس اور معلومات بھی موجود ہیں جو بین الاقوامی جامعات میں درکار ہوتی ہیں۔ البتہ ایپ میں ٹیسٹ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ موجود نہیں جبکہ یوزر انٹرفیس کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
بہرحال، اگر آپ طالب علم ہیں، بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو یہ ایپ آپ کے لیے کارآمد ہو سکتی ہے۔
ایپلیکا گوگل ایپ اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کریں