آپ نے یقیناً سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کلین اپ ٹولز استعمال کیے ہوں گے۔ ’’اے وی جی کلینر‘‘ موبائل فون کے لیے دستیاب ایسا ہی ایک ٹول ہے۔ پی سی کی طرح موبائل فون بھی استعمال ہوتا رہے تو اس میں غیر ضروری کچرا جمع ہوتا رہتا ہے، جس سے فون کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور میموری بھی کم پڑنے لگتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن مکمل فون کو اسکین کر کے رپورٹ فراہم کرتی ہے کہ کون سی ایپلی کیشن کتنی اسپیس استعمال کر رہی ہے۔ غیر ضروری ایپلی کیشنز، کیشے، بھیجے گئے ایس ایم ایس، کال لاگز وغیرہ موبائل فون کی اسپیس کا ایک بڑا حصہ گھیرے ہوتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن بتاتی ہے کہ کون سا غیر ضروری ڈیٹا ڈیلیٹ کر دینا چاہیے۔ اس میں آپ کئی کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آٹو کلین کا آپشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کم سے کم درکار: اینڈرائیڈ 2.1
فائل سائز: 2.4 ایم بی
http://goo.gl/tYIS9