ہمیں کمپیوٹنگ کے فیس بک صفحے پر اکثر لوگ بتاتے ہیں کہ ان کے اسمارٹ فون میں اسپیس ختم ہو چکی ہے، حالانکہ وہ کچھ ایپلی کیشنز وغیرہ اَن انسٹال بھی کر دیتے ہیں لیکن افاقہ نہیں پڑتا۔ ایسی صورت حال میں ایک کلینر ایپلی کیشن درکار ہوتی ہیں۔ گوگل پلے اسٹور پر دیکھیں تو اس حوالے سے کئی ایپلی کیشنز موجود ہیں جیسے کہ ’’کلین ماسٹر‘‘ ایپ، جس کے بارےمیں ہم کچھ ماہ پہلے کمپیوٹنگ میں شائع کر چکے ہیں۔ اس طرح کی کئی ایپس دستیاب ہیں جن کا تجزیہ کرنے کے بعد خاص کر اسے استعمال کرنے والوں کے تبصرے پڑھنے کے بعد ان میں سے آپ جو چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس حوالے آئیے آپ کو ایک عدد اور ایپلی کیشن سے متعارف کرواتے ہیں۔
ایک سست پڑتے فون کے لیے اینٹی وائرس بنانے والی معروف کمپنی AVAST کی ایپلی کیشن GrimeFighter استعمال کی جا سکتی ہے۔ گرائم فائٹر اسمارٹ فون میں جمع ہونے والی فالتو اور کیشے فائلز کو حذف کر کے اس کی رفتار کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔
گوگل پلے اسٹور سے انسٹال کرنے کے لیے درج ذیل ربط پر جائیں:
سیف کلین کے علاوہ یہ مکمل کنفگریشن کا آپشن بھی دیتی ہے جس میں آپ ’’ایڈوانسڈ کلیننگ‘‘ میں صفائی کے لیے ایپلی کیشنز، ایپ ڈیٹا، صارف کی فائلز، میڈیا فائلز، ڈاؤن لوڈڈ فائلز وغیرہ صفائی کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ سسٹم اسٹوریج میں خالی اسپیس بنانے کے لیے اس میں ’’ٹرانسفر ٹو کلاؤڈ‘‘ کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے فائلز کو کلاؤڈ اسٹوریج پر منتقل کر کے فون میں خالی اسپیس بنائی جا سکتی ہے۔
Please tell me i have a windows phone but in no antivirus and make app for windows phone 8.1.i hope positive response from computing admin.