ماہنامہ کمپیوٹنگ کا اگست 2015ء کا شمارہ شائع ہوگیا ہے اور ملک بھر میں دستیاب ہے۔ کمپیوٹنگ آپ کے شہر میں کہاں دستیاب ہے کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جاسکتی ہے۔ کمپیوٹنگ اگر آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہو تو برائے مہربانی اپنے علاقے کے بک سیلرز سے کہیں گے کہ وہ میگزین منگوائیں۔ کسی بھی سلسلے میں مدد کے لیے ہمارے نمبر پر پیر سے جمعہ، دفتری اوقات صبح دس سے شام چار بجے کے دوران رابطہ کریں: 03422507857 سالانہ خریدار Area51 پر لاگ ان کرکے پوسٹیج کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ سالانہ خریدار نہیں ہیں تو اس ربط سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
اس شمارے میں شامل اہم تحریریں یہ ہیں:
آئی ٹی نیوز
گوگل اور ایم آئی ٹی کے محققین نے تصاویر میں سے رکاوٹیں ختم کرنے والا سافٹ ویئر تیارکرلیا
گوگل اور میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) کے محققین نے ایسا سافٹ وئیر بنایا ہے جو شیشے میں سے لی گئی تصاویر یا شیشے کے پاس لی گئی تصاویر میں سے منعکس ہوتی ہوئی روشنی کو ختم کر دیتا ہے۔یہ سافٹ وئیر بارش کے دوران گاڑی یا کھڑکی سے لی گئی تصویر میں سے بارش کے قطرے،گرداور خاردار باڑ کو بھی ختم کر دیتا ہے۔
آئی بی ایم کی نئی ایجاد، ڈیٹا سینٹر سے پیدا ہونے والی حرارت ہی اُسے ٹھنڈا کرنے کے لئے استعمال کی جاسکے گی
چند سال قبل آئی بی ایم نے سپر کمپیوٹنگ مشینوں میں استعمال کے لیے گرم پانی کا کولنگ سسٹم متعارف کرایا تھا۔آئی بی ایم نے اسے ایکوا سار(Aquasar) کا نام دیا ۔ یہ سسٹم کمپیوٹروں کو ٹھنڈا کرنےکے لئےریفریجرنٹ یا بہت سارے ائیر کنڈیشنر کی بجائے گرم پانی پر انحصار کرتا ہے۔اس سسٹم کی بدولت سرور روم میں بجلی کی بچت کرنے میں کافی مدد ملی۔اب آئی بی ایم اس سے بھی بہتر کولنگ سسٹم پر کام کر رہا ہے۔ اس سسٹم کو آئی بی ایم نے تھرائیو (Thrive) کانام دیاہے۔
ایپل آئی فون 6 جیسی خصوصیات، لیکن قیمت آدھی…… وَن پلس 2
اگر آپ کی جیب ایپل آئی فون 6 یا سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون خریدنے کی اجازت نہیں دیتی تو بے فکر رہیں، ون پلس 2 سام سنگ کے گلیکسی ایس 6 ایج یا ایپل کے آئی فون 6 کا بہترین متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ہائی ریزولوشن اسکرین، انتہائی طاقت ور کیمرہ اور فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ ون پلس 2 کی قیمت ایپل آئی فون 6 کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہے۔چینی اسٹارٹ اپ کی طرف سے پیش کیا جانے والا 5.5انچ ڈسپلے کا اسمارٹ فون ون پلس 2 کمپنی کے پچھلے سال متعارف کرائے گئے ون پلس ون کا جانشین ہے، مگر ون پلس 2 کو فی الحال براہ راست بازار سے خریدنے کی بجائے صرف دعوت نامے کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔
گوگل اینڈروئیڈ کے لئے ماہانہ بنیادوں پر سکیوریٹی اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی
گوگل اینڈروئیڈ پر بڑے وقفے سے آنے والی اپ ڈیٹس صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ لیکن حال ہی میں سامنے آنے والے اسٹیج فریٹ جیسے خطرات نے موبائل فون بنانے والوں کو مجبور کر دیا کہ وہ آپریٹنگ سسٹم کی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات کریں اور صارفین کو جلد از جلد اپ ڈیٹس پہنچائیں۔ اب گوگل، سام سنگ اور ایل جی نے تہیہ کر لیا ہے کہ ہر ماہ سیکورٹی کے حوالے سے پیچیز جاری کریں گے۔ابھی اس سارے عمل کی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر ایک بات یقینی ہے کہ یہ عمل پیچیدگیوں سے خالی نہیں ہوگا۔
ٹور نیٹ ورک پر بھی گم نام رہنا اب مشکل!
ٹور نیٹ ورک کی مدد سے ہر روز کروڑوں صارفین گمنام رہتے ہوئے اوپن انٹرنیٹ اور ڈارک ویب استعمال کرتے ہیں۔گذشتہ کئی سالوں سے ٹور پر گمنامی ختم کرنے کے لیے اس پر کئی حملےکیے میں، جن میں سے کچھ کم کامیاب ہوئے اور کچھ زیادہ تاہم ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ایک بالکل سادہ طریقے کا مظاہرہ کیا ہے ، جس کی مدد سےپتا چلایا جا سکتا ہے کہ کون ٹور نیٹ ورک پر کیا کررہا ہے۔ اب ٹور استعمال کرنے والوں کی خوش قسمتی کہ ایم آئی ٹی کے اس توڑ کا جوڑ بھی موجود ہے جسے ٹور آپریٹرفکس کر سکتے ہیں۔
ایکسا اسکیل سپر کمپیوٹر کی تیاری زور و شور سے شروع کی جائے،صدر اوباما کا حکم
اگرچہ دنیا کے سرفہرست 500 سپر کمپیوٹروں میں سب سے زیادہ امریکہ میں موجو دہیں مگردنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹررکھنے کا اعزاز چین نے کئی سال پہلے امریکا سے چھین لیا تھا۔امریکی صدر اوباما چاہتے ہیں کہ دنیا کے تیزرفتار ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز واپس امریکا کو حاصل ہوجائے ۔ اس کےلیے صدر اوباما نے اپنے خصوصی صدارتی اختیارات استعمال کرتےہوئے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔ اس ایگزیکٹیو آرڈر میں امریکا صدر دنیا کا پہلا ایکسا سکیل سپر کمپیوٹر بنانے کی اجازت دی ہے۔
لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی بیٹری بھی آپ کو شناخت کرنے کے لئے استعمال ہوسکتی ہے
کسی بھی ڈیوائس کو ٹریک کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ڈیوائس کو انٹرنیٹ پرموجود آئی پی ایڈریس سے بھی تلاش کیا جا سکتا ہے، تاہم اس طریقے میں کچھ رکاوٹیں بھی آ سکتی ہے۔انٹرنیٹ پر موجود مختلف آن لائن سروسز پر ڈیوائس کی پروفائل سے بھی ڈیوائس کو ٹریک کیا جا سکتا ہے مگر اس میں قباحت یہ ہے کہ انٹرنیٹ سروس سے کسی بھی وقت لاگ آؤٹ ہوا جا سکتا ہے۔ کسی ڈیوائس پر متحرک ہارڈ وئیر لگا کر یا سافٹ وئیر یاانسٹال کر کے بھی اسے ٹریک کر سکتے ہیں، اس میں مسئلہ یہ ہے کہ اس ہارڈ وئیر یا سافٹ وئیر کا پتہ چلتے ہی اسے ہٹایا یا ان انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کمپنی کی ساخت میں زبردست اکھاڑ پچھاڑ، گوگل اب الفا بیٹ کی ذیلی کمپنی ہوگی
انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ایک حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے ایک نئی ہولڈنگ کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ گوگل اس نئی کمپنی جس کا نام الفا بیٹ (alphabet) رکھا گیا ہے، کی ذیلی کمپنی ہوگی۔ اس خبر کا اعلان گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگری برین نے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا۔اس کے ساتھ ہی گوگل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر بھارتی نژاد سندر پچائی کو تعینات کیا گیا ہے۔ گوگل کی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو دنیا بھر میں انتہائی حیرت سے دیکھا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کروڑوں ڈیوائسز پر نصب
مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کا اجراء کیا ہوا، ایک دنیا اسے انسٹال کرنے کےلئے دیوانہ وار دوڑ گئی۔ مفت کے لیبل نے اسے حاصل کرنے والوں کے خواہش مندوں میں زبردست اضافہ کیا۔ اسے جاری ہوئے ابھی ایک ماہ مکمل نہیں ہوا۔
کیسپراسکی کی سابق ملازمین کے کمپنی پر سنگین نوعیت کے الزامات
خبر رساں ایجنسی روئیٹرز نے اپنی رپورٹ میں معروف سکیوریٹی فرم کیسپر اسکی کے دو سابق ملازموں کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیسپر اسکی اپنے حریفوں کو مارکیٹ میں بدنام کرنے کے لئے ان کے اینٹی وائرس پروگراموں کو دھوکے سے درست فائلوں کو بھی وائرس سمجھنے پر مجبور کرتا ہے۔ یہ طرز عمل false positive کہلاتا ہے۔ ان سابق ملازمین کے مطابق کیسپر اسکی کی اس مہم کا ہدف مائیکروسافٹ ، اے وی جی ٹیکنالوجیز، ایواسٹ اور دیگر حریف کمپنیاں تھیں تاکہ ان کے سافٹ ویئر اہم فائلوں کو ڈیلیٹ کردیں یا ان تک رسائی ختم کردیں۔
خصوصی مضامین
اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیجئے
گوگل اینڈروئیڈ میں ایک خطرناک بگ – اسٹیج فرائٹ
فیس بک بلاک کریں، اپنا قیمتی وقت بچائیں
مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کیوں انسٹال کریں؟ 10 وجوہات
ونڈوز10 مفت ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹالیشن ڈِسک بنائیں
ونڈوز 10 اور پرائیویسی خدشات
ونڈوز 10 سے پرانی ونڈوز پر جائیں
سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 5 متعارف کروادیا
مائیکروسافٹ کا نیا ویب براؤزر – ایج
کمپیوٹنگ ٹپس
- ونڈوز 10 کا ایکٹی ویٹ نہ ہونا ٹھیک کریں
- سست انٹرنیٹ پر ویب سائٹس تیزی سے کھولیں
- وڈیو میں سے کوئی حصہ کاٹ کر الگ کریں
- اپنے ڈراپ باکس میں دوسروں سے فائلز حاصل کریں بغیر کسی سائن اپ یا لاگ اِن کے
- اینڈروئیڈ فون میں موجود فالتو فائلز اور کیشے کو صاف کرنے کے لیے AVAST کی نئی ایپلی کیشن
- ایف سکیور بوسٹر سے سست پڑتی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں جان ڈالیں
- فیس بک پر وڈیوز ہمیشہ اچھی کوالٹی میں دیکھیں
- ویب سائٹس پر اپنی مرضی کا فونٹ استعمال کریں
- آئی فون میں وڈیوز بیک گراؤنڈ میں چلائیں
- ٹوئٹر پر براہِ راست ذاتی پیغامات غیرفعال کریں
- اپنے وائرلیس راؤٹر کی سکیوریٹی چیک کریں اور اسے محفو ظ بنائیں
مفت ڈاؤن لوڈز
- وائرس اور مال ویئر سے نمٹنے کے لیے زبردست ایمرجنسی کِٹ
- آزمائیے ’’بیدو براؤزر‘‘ جس میں وڈیو ڈاؤن لوڈنگ سمیت کئی زبردست فیچرز موجود ہیں
- جانیے انٹرنیٹ کون کون سے پروگرامز استعمال کر رہے ہیں
- یو ایس بی فلیش ڈرائیو کے ذریعے آنے والے وائرسز کی روک تھام کریں
- تمام درکار سافٹ ویئر صرف ایک کلک سے انسٹال کریں
- LED لائٹ کے ذریعے ہارڈ ڈسک کے کام کرنے پر نظر رکھیں
- اپنے لیپ ٹاپ یا اینڈروئیڈ فون پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنائیں
- ونڈوز پر فائل ایسوسی ایشن ٹھیک کریں
- سنگل کلک کی جگہ ڈبل کلک کرنے والی ماؤس کی خرابی دُرست کریں
- یو ایس بی اور میموری کارڈز کی درستگی چیک کریں
- جی میل سے بھیجی ای میل وصول کنندہ کے میل باکس سے کسی بھی وقت حذف کریں۔ گوگل کروم
- ہر ڈاؤن لوڈ کو میٹا اسکین پر وائرس کے لیے چیک کریں۔ گوگل کروم
- فیس بک کو دیں ایک نیا انداز۔ گوگل کروم
- پرائیویسی سیٹنگز آسانی سے ترتیب دیں۔ موزیلا فائرفوکس
- کوئی مواد عارضی یا مستقل بنیادوں پر ہائی لائٹ کریں۔ موزیلا فائرفوکس
- ویب سائٹس کے تنگ کرنے والے ’’پے وال‘‘ بلاک کریں۔ موزیلا فائرفوکس
اس دفعہ ماہنامہ کمپیوٹنگ پوسٹ کرنے کے لیے جو خاکی لفافہ آپ نے استعمال کیا ہے وہ مضبوط اور زبردست ہےـ اس سے پہلے جو سفید لفافہ آپ استعمال کرتے تھے، وہ دیکھنے میں تو اچھا لگتا تھا لیکن وہ بہت جلد خستہ ہو جاتا تھا اور پھر زیادہ دیر استعمال کے قابل نہیں رہتا تھاـ