آسُس ٹرانسفارمر بک فائیو – ایک ڈیوائس، کام پانچ

Asus نے ایک نئی طرز کی ڈیوائس متعارف کروائی ہے جس کے بارے میں خود آسُس کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا 5 موڈ لیپ ٹاپ ہے۔ یہ ڈیوائس بیک وقت ایک ونڈوز لیپ ٹاپ بھی ہے اور اینڈروئیڈ لیپ ٹاپ بھی۔اس کی اسکرین والاحصہ ایک مکمل ٹیبلٹ ہے جسے 12.5 انچ اسکرین والے ونڈوز اور اینڈروئیڈ ٹیبلٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی پانچ انچ اسکرین کا ایک اینڈروئیڈ اسمارٹ فون بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔ اگر اور ٹچ پیڈ اسکرین ( جو دراصل ایک مکمل ٹیبلٹ ہے) کو اگر QWERTY کی بورڈ والے حصے کے ساتھ جوڑا جائے تو یہ ایک مکمل لیپ ٹاپ بن جاتا ہے۔
Transformer Book V کہلانے والی یہ ڈیوائس ونڈوز 8.1 اور اینڈروئیڈ کٹ کیٹ 4.4 پر مبنی ہے۔ ایک آپریٹنگ سسٹم سے دوسرے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل ہونے کے لئے اس پر ایک مخصوص بٹن بھی نصب ہے۔ اس میں انٹل کور پروسیسر کے علاوہ ایک ٹیڑا بائٹس کی اسٹوریج موجود ہے۔ البتہ یہ ایک ٹیرا بائٹس کی اسٹوریج اسی وقت میسر آتی ہے جب اسے بطور لیپ ٹاپ استعمال کیا جارہا ہو۔ ٹیبلٹ کی صورت میں استعمال کرنے پر دستیاب اسٹوریچ 128 گیگا بائٹس ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ فراہم کیا جانے والے اسمارٹ فون 5 انچ اسکرین کام حامل ہے اور LTE نیٹ ورکس پر کام کرسکتا ہے۔

آسُسٹرانسفارمر بک فائیو