جدید ٹیکنالوجی کی معذور افراد کے لیے خدمات

کانپتے ہاتھوں کی کپکپاہٹ جذب کرنے والا چمچ

ہاتھوں میں رعشہ ایک عام مرض ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد کے ہاتھ کانپتے رہتے ہیں۔ خاص کر بڑھاپے میں یہ مرض انتہائی عام ہے۔ اس کی وجہ سے کھانا کھانے میں انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چونکہ ہاتھ انتہائی تیزی سے کانپ رہے ہوتے ہیں اس لیے کھانا گرتا رہتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے چمچوں کا ایک سیٹ ’’لفٹ ویئر‘‘ (Liftware) کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔ اس سیٹ میں ایک عام چمچ، ایک سوپ چمچ اور ایک کانٹا موجود ہوتا ہے۔
اس میں موجود چمچ کوئی عام چمچ نہیں ہوتے بلکہ انھیں ایک خاص تکنیک سے تیار کیا گیا ہے جو ہاتھوں کی 70 فیصد کپکپاہٹ کو جذب کر لیتے ہیں۔ اس طرح کانپتے ہاتھوں کے باوجود کھانا کھانے میں مسئلہ نہیں ہوتا۔

لفٹ ویئر میں اسٹیبلائزر ہینڈل موجود ہوتا ہے جس کے آگے ضرورت کے تحت چمچ یا کانٹا لگایا جا سکتا ہے۔ اس طرح ایک اسٹیبلائزر تینوں کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ اس ہینڈل کا چارجر بھی ساتھ دیا جاتا ہے۔

قیمت و دستیابی:

liftware
مکمل سیٹ کی قیمت لگ بھگ 350 امریکی ڈالر ہے۔

بریلٹیکنالوجیمعذورمعذوری
تبصرے (1)
Add Comment
  • Usman Riaz

    koi link nahi dia huwa yahan apne