جدید ٹیکنالوجی کی معذور افراد کے لیے خدمات

کن کن جگہوں پر معذور افراد جا سکتے ہیں، باآسانی جانیے

اپنی روز مرہ زندگی میں ہم کئی جگہوں پر جاتے ہیں۔ خاص طور پر کھانا کھانے یا خریداری کرنے کے لیے مختلف ہوٹلوں اور مارکیٹوں میں جاتے ہیں۔ تقریباً ہر جگہ آنے والے گاہکوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ اونچی عمارتوں میں مناسب سیڑھیوں یا پھر لفٹ کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ اسی طرح عورتوں اور مردوں کے لیے الگ الگ واش روم بھی موجود ہوتے ہیں۔ ان تمام سہولتوں کی بدولت گھر سے باہر وقت بھی بہت پُرسکون گزرتا ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ ان شاپنگ مالز اور ریستورانوں میں معذور افراد کے لیے کیا سہولیات موجود ہیں؟ کیا کوئی چلنے پھرنے سے معذور فرد اپنی وہیل چیئر پر باآسانی شاپنگ مال میں گھوم سکتا ہے؟ کیا وہ اپنی وہیل چیئر پر ریستوران میں داخل ہو سکتا ہے؟ یہ وہ تمام باتیں ہیں جن کا ایک اچھے معاشرے میں خیال رکھا جاتا ہے۔ اگر ان باتوں کا خیال نہ رکھیں تو معذور افراد کو انتہائی دِقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے خاندان جن میں کوئی معذور فرد موجود ہو وہ ایسی جگہوں پر نہیں جاتے جہاں وہیل چیئر کے ذریعے نہ جایا سکے۔

AXS Map ایک مفت دستیابی عوامی ویب سروس ہے جس میں سبھی حصہ لے سکتے ہیں۔ نقشے پر مبنی یہ ویب سائٹ فوراً آپ کے علاقے میں موجود عوامی مقامات اور ہوٹلوں وغیرہ کی نشاندہی کر سکتی ہے۔ آپ کو کرنا بس یہ ہے جو جگہ معذور افراد کے لیے سہولتیں دیتی ہے آپ نے ان کے بارے میں ویب سائٹ پر موجود ستاروں کے ذریعے ریٹنگ دینی ہے۔ یہ ویب سائٹ دوسروں تک بھی پہنچائیں تاکہ معذور افراد کے لیے کارآمد ثابت ہو سکے۔
axsmap

بریلٹیکنالوجیمعذورمعذوری
تبصرے (1)
Add Comment
  • Usman Riaz

    koi link nahi dia huwa yahan apne