ARM پروسیسرز کی ایک پوری نسل اس وقت زیر استعمال ہے۔ ان پروسیسرز میں کم قیمت، کم پاور والے پروسیسرز سے لیکر انتہائی طاقتور لیکن مہنگے پروسیسرز شامل ہیں۔ لیکن جب سے ARM نے Cortext A-15 متعارف کروایا ہے، پروسیسرز کی اس پوری نسل میں ایک خلاء پیدا تھا۔ اس وقت A7 کم قیمت، کم پاور والا پروسیسر ہے جبکہ A15 طاقتور اور مہنگا پروسیسر ہے۔ لیکن ان دونوں کے درمیان کوئی ایسا پروسیسر موجود نہیں تھا جو درمیانے درجے کی ڈیوائسس میں استعمال کیا جاسکے۔ اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے Computex 2013 کے دوران A12 آرکیٹکچرکا اعلان کیا ہے۔ Cortex A12 پروسیسر کور کے ساتھ Mali-T622 گرافکس پروسیسنگ یونٹ بھی موجود ہے۔ یہ نیا پروسیسر آرکٹیکچر ، سسٹم آن چپ بنانے والی کمپنیوں جیسے سام سنگ، این ویڈیا کو ایک کم قیمت، لیکن طاقتور ڈیوائسس بنانے میں مدد دے گا۔
خبر کی مزید تفصیل جون 2013ء کے شمارے میں پڑھی جاسکتی ہے