ایپل وعدہ وفا نہیں کرے گا، صارفین کو مزید انتظار کا کہہ دیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی "ایپل” نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر میں اپنی ایک اہم پراڈکٹ کی ریلیز کا وعدہ وفا نہیں کر پائے گا اور صارفین کو مزید چند ہفتے انتظار کرنا ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے سمارٹ سپیکر ہوم پاڈ HomePod اگلے سال کے آغاز میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ سمارٹ سپیکر جنہیں اگلے ماہ ریلیز کیا جانا تھا 349 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش جائیں گے جن میں ایپل کا مصنوعی ذہانت کا نظام "سیری” نصب ہوگا، خیال کیا جا رہا ہے کہ کمپنی اس سمارٹ سپیکر کے ذریعے "ایمازان” اور "گوگل” کی ایسی ہی مصنوعات کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے تاہم اب تازہ بیان کے ذریعے کمپنی نے صارفین سے مزید وقت طلب کر لیا ہے کیونکہ یہ ابھی تیار نہیں۔

ایپلسمارٹ سپیکرہوم پاڈ