ایپل نے نیوزی لینڈ کی وائرلیس چارجنگ کمپنی خرید لی

رویٹرز کی ریپورٹ کے مطابق ایپل نے نیوزیلینڈ کی PowerbyProxi نامی کمپنی کو خاموشی سے خرید لیا ہے، یہ کمپنی وائرلیس پاور فراہم کرنے والی مصنوعات تیار کرتی ہے۔

ریپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں نے ابھی تک خاموشی سادھ رکھی ہے اور کسی قسم کا کوئی اعلان یا تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم نیوزیلینڈ کے مقامی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے ایپل بڑے پیمانے پر اپنی آئندہ مصنوعات میں یہ ٹیکنالوجی شامل کر سکے گا اگرچہ سیمسنگ کے مقابلے میں ایپل نے یہ ٹیکنالوجی اپنانے میں تاخیر سے کام لیا۔

توقع ہے کہ اس اقدام سے ایپل اپنی وائرلیس چارجنگ ایکسیسری AirPower کو جلد لانچ کرنے کے قابل ہوجائے گا جس کا اعلان وہ پہلے ہی کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ PowerbyProxi نامی کمپنی آکلینڈ یونیورسٹی کے ایک ذیلی منصوبے کے طور پر 2007 میں وجود میں آئی تھی، 2013 میں سیمسنگ نے اس کمپنی میں 4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

AirPowerPowerbyProxiایپل