آپ نے یقیناً فیس بک اور ٹوئٹر پر دیکھا ہو گا کہ مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس کے ساتھ ایک نیلے رنگ کی ٹِک
اکثر عام لوگ بھی اس تصدیقی مُہر کو اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں تھا البتہ اب کم از کم ٹوئٹر نے صارفین کو یہ سہولت فراہم کر دی ہے کہ وہ بھی اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرانے کے بعد اس مُہر کو حاصل کر سکتے ہیں۔
اسے حاصل کرنے کے لیے آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پر ان چیزوں کو موجود ہونا ضروری ہے:
ایک تصدیق شدہ فون نمبر
ایک تصدیق شدہ ای میل ایڈریس
آپ کے بارے میں مختصر تفصیل
پروفائل فوٹو
ہیڈر فوٹو
تاریخ پیدائش کا درست اندراج
ایک ویب سائٹ
پرائیویسی سیٹنگز میں آپ کی ٹویٹس پبلک ہونی چاہیں۔
اگر آپ کا ذاتی اکاؤنٹ ہے تو اس پر آپ کا نام بالکل درست لکھا ہونا چاہیے جیسا کہ آپ اپنی دیگر دستاویزات پر لکھتے ہیں
لیکن اگر اکاؤنٹ کمپنی کے نام پر ہے تب بھی نام بالکل درست ہونا چاہیے جیسا کہ دیگر کاروباری معاملات میں مستعمل ہے۔
پروفائل اور ہیڈر تصویر بھی کمپنی یا فرد کی عکاسی کرتی ہو۔
اگر کمپنی اکاؤنٹ ہو تو ای میل ایڈریس بھی کمپنی کی ویب سائٹ سے منسلک ہونا چاہیے۔
تصدیقی مہر حاصل کرنے کی درخواست دینے سے قبل اس صفحے پر موجود تمام ہدایات کا مطالعہ ضرور کر لیں:
https://support.twitter.com/articles/20174631
اس کے بعد اگر آپ سمجھیں کہ تمام چیزیں بالکل درست طریقے سے مکمل ہو چکی ہیں تو درج ذیل فارم بھر کے بھیج دیں۔
https://verification.twitter.com
آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق میں چند دن وقت لگیں گے۔ اگر آپ کی درخواست قبول ہو گئی تو یہ بلیو ٹک آپ کو حاصل ہو جائے گی۔ درخواست کے رد ہونے کی صورت میں تیس دن کے بعد آپ دوبارہ درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔
یہ ہی ٹک فیس بک پر بھی ہوتی ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہے
Twitter asks for two website links to verify user.Please specify