گوگل نے نیویارک میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیاہے ۔ اب سے پہلے اس ورژن کو اس کے ابتدائی حرف اینڈروئیڈ ”او“ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
گوگل نے اینڈروئیڈ او کے نام سے ہی اس کے ڈویلپرپریویو اور پبلک بیٹا ورژن متعارف کرائے تھے لیکن اب اینڈروئیڈ او کو اینڈروئیڈ 8.0 اوریو(Android 8.0 Oreo) کا نام دے دیا گیا ہے۔
اینڈروئیڈ اوریو میں آپ کو کون کون سے نئے فیچرز ملیں گے اس کی تفصیل یہاں جانیں:
اینڈروئیڈ اوریو کے نئے اور شاندار فیچرز
دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے اینڈروئیڈ او کے اوریو ہونے کے حوالے سے افواہیں سامنے آ رہی تھیں،جو سب سچ ثابت ہوئی ہیں۔ یہ دوسری بار ہے کہ گوگل نے اینڈروئیڈ ورژن کے لیے باقاعدہ کسی کمپنی نے شراکت داری کی ہے۔
اس سے پہلے اینڈروئیڈ 4.4 کٹ کیٹ ورژن متعارف کراتے ہوئے گوگل نے نیسلے کے ساتھ شراکت داری کی تھی۔ کٹ کیٹ نیسلے کا برانڈ ہے۔ اس بار گوگل نے مونڈلیز کے ساتھ برانڈ شیئر کیا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ پکسل اور نیکسس ڈیوائسز پر تو اینڈروئیڈ اوریو جلد ہی دستیاب ہوگا جبکہ اینڈروئیڈ اوپن سورس پراجیکٹ سے سمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں بھی اپنی ڈیوائسز کو اوریو پر اپ گریڈ کر سکیں گی۔