امریکی انتخابات میں روسی مداخلت، گوگل کو ثبوت مل گئے

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گوگل کو پہلی بار ایسے واضح ثبوت ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ روسی ایجنٹوں نے 2016 کے امریکی انتخابات میں اثر انداز ہونے کے لیے اس کے مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال کیا، اس سے قبل فیس بک اور ٹویٹر بھی روسی مداخلت کی تصدیق کر چکے ہیں۔

اخبار کے ذرائع کے مطابق گوگل کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ روسی ایجنٹوں نے یوٹیوب، جی میل، سرچ انجن اور گوگل کی دیگر خدمات میں اشتہارات کی مد میں ہزاروں ڈالر خرچ گیے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ان اشتہارات کا کرملن سے تعلق رکھنے والے اس گروہ سے نہیں جس نے فیس بک کا استعمال کیا، اس سے انٹرنیٹ پر گمراہ کرنے کی وسیع روسی کوششوں کا پتہ چلتا ہے۔

اخبار کے مطابق اگرچہ گوگل اپنے پلیٹ فارمز پر روسی اثر کو مسترد کر چکا تھا تاہم اس نے پھر بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا، یاد رہے کہ امریکی حکومت بھی اس ضمن میں تحقیقات کر رہی ہے۔

امریکی انتخاباتٹویٹرروسفیس بکگوگل