AMD کا ونڈوز کے ساتھ اینڈروئیڈ اور کروم او ایس کے لئے چپس کی تیاری کا فیصلہ

گزشتہ کئی سالوں سے مائیکروسافٹ ونڈوز کے ساتھ اپنا رشتہ بنائے رکھنے کے بعد، بالاخر ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسس یعنی اے ایم ڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اینڈروئیڈ اور کروم او ایس کے لئے بھی چپس تیار کرے گا جنہیں اسمارٹ فونز یا ٹیبلٹس میں استعمال کیا جاسکے۔

اے ایم ڈی کی سینئر وائس پریذیڈنٹ اور گلوبل بزنس یونٹ کی جنرل منیجر ڈاکٹر لیزا سو کے مطابق "یم ونڈوز 8 کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ایک زبردست آپریٹنگ سسٹم ہے۔ لیکن ہم نے محسوس کیا ہے کہ اینڈروئیڈ اور کروم او ایس کے لئے بھی مارکیٹ بہتر ہوتی جارہی ہے۔” اے ایم ڈی کے اس فیصلے کے بارے میں باتیں انہوں نے تائیوان میں ہونے والی Computex کے دوران دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیں۔

اس سے پہلے اے ایم ڈی کہہ چکا ہے کہ اسے اینڈروئیڈ میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ ونڈوز 8 کے لئے مخصوص چپس کی تیاری جارہی رکھے گا۔ تاہم ونڈوز 8 کی ٹیبلٹس مارکیٹ میں کمزور پوزیشن نے اے ایم ڈی کو اینڈروئیڈ جو اس وقت اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس کی مارکیٹ میں ایک بہت بڑے حصے کا مالک ہے، کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ اے ایم ڈی کے پروسیسرز پر مبنی ونڈوز 8 کے حامل ٹیبلٹس کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے

 

اینڈروئیڈاے ایم ڈیکروم او ایس