القرآن ۔ ترجمے اور تلاوت کے لیے بہترین اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

القرآن اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ترجمے اور تلاوت کے حوالے سے ایک انتہائی زبردست ایپلی کیشن ہے۔اس ایپلی کیشن میں قریباً 70 مشہور قراء کی آوازوں میں تلاوت کلام پاک کو آن لائن سننے کے ساتھ ساتھ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی ہے۔ایپلی کیشن میں قریباً 45 زبانوں میں 110 کے قریب ترجمے اور تفاسیر موجود ہیں۔ اردو کے حوالے سے اس ایپلی کیشن میں احمد رضا خان، طاہر القادری، ابواعلی مودودی، محمد حسین نجفی، محمد جونا گڑھی، علامہ جوادی، جالندھری اور احمد علی کے تراجم شامل ہیں۔
ایپلی کیشن کی بہترین خصوصیت یہ ہے کہ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ زبانوں کے بہت سے تراجم یا تفاسیر کو منتخب کیا جا سکتا ہے، جس سے صارفین ایک ہی آیت کے مختلف تراجم کے درمیان فرق کو دیکھ سکتے ہیں۔ صارفین تراجم کی ترتیب کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ صارفین ٹرانسلیشن کی ٹیب پر کلک کر کے ترجمے کے ساتھ نظر آنے والے نقطوں کے نشان پر انگلی سے ترجمے کو اوپر نیچے ڈریگ کر سکتے ہیں، صارفین یہاں پر جس ترجمے کو ڈریگ کر کے اوپر رکھیں گے، اسی مترجم کا ترجمہ سب سے اوپر نظر آئے گا۔
اس ایپلی کیشن میں عربی متن کے لیے 4 منفرد فونٹس شامل کیے گئے ہیں۔ صارفین اپنی مرضی کے فونٹ میں عربی متن کو دیکھ سکتےہیں۔
ایپلی کیشن میں ایک سرچ باکس بھی ہے جس سے صارفین سرعت کے ساتھ سورۃ، تفسیر یا اپنے نوٹس تلاش کر سکتا ہے۔اسی سرچ باکس سے صارفین عربی متن اور ترجمے کےمتن میں بھی سرچ کر سکتےہیں۔
ہر آیت کےنیچے خالی باکس میں صارفین نوٹس بھی لے سکتے ہیں۔ صارفین اپنے نوٹس کو سرچ باکس سے تلاش کر سکتے ہیں اور ان کا بیک اپ لینے کے بعد امپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔
پلے سٹور سے القرآن اینڈروئیڈ ایپلی کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایپلی کیشنایپلی کیشنزاینڈرائیڈقرآن