اپنے فون کو اسکینر بنائیں ایڈوبی کی شاندار نئی ایپ سے

آج کل تقریباً ہر ڈاکیومنٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے تاکہ ای میل اور وٹس ایپ وغیرہ کے ذریعے اسے باآسانی کسی کو بھیجا جا سکے۔

زیادہ تر لوگ اس کام کے لیے بس ڈاکیومنٹ کی فون کیمرے سے تصویر بنا لیتے ہیں، یہ طریقہ کار بھی درست ہے لیکن اس میں ڈاکیومنٹ کا معیار درست نہیں ملتا۔

اگر آپ ڈاکیومنٹ کو اچھے انداز میں کسی کو بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو کوئی اسکیننگ ایپ استعمال کرنی چاہیے۔

اس سے قبل ہم کمپیوٹنگ میں مائیکروسافٹ لینس اور کیم اسکینر کے بارے میں شائع کر چکے ہیں جو کہ ڈاکیومنٹس اسکین کرنے کے لیے بہترین ایپس تصور کی جاتی ہیں لیکن اب ایڈوبی نے بھی اس میدان میں چھلانگ لگا دی۔

ایڈوبی جو کہ کمپیوٹر گرافکس سافٹ ویئر کے حوالے سے سب سے متعبر نام ہے نے اینڈروئیڈ کے لیے اپنی اسکینر ایپ ایڈوبی اسکین پی ڈی ایف اسکینر، او سی آر کے نام سے جاری کر دی ہے۔ انسٹال کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

Adobe Scan: PDF Scanner, OCR

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ شاندار ایپلی کیشن آپ کے اسمارٹ فون کیمرے سے کسی بھی ڈاکیومنٹ کی بہترین پی ڈی ایف کاپی تیار کر سکتی ہے۔ یہی نہیں اس میں موجود او سی آر یعنی آپٹیکل کیریکٹر ریگنائزیشن ٹیکنالوجی تصویر میں موجود ٹیکسٹ کو بھی نکالنے میں مدد دے سکتی ہے۔

بہترین نتائج کے لیے 13 میگا پکسلز کے کیمرے سے فلیش لائٹ آن کر کے ڈاکیومنٹ کو اسکین کریں۔ اگر فلیش لائٹ استعمال نہ کریں تو روشنی ضرور اچھی ہونی چاہیے۔ اس کے بعد یہ ایپ آپ کے ڈاکیومنٹ کو بہترین انداز میں ایسے اسکین کر دے گی جیسے اسے آپ نے کمپیوٹر پر تیار کیا ہو۔

ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ کار جاننے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کیجیے:

اسکیناسکینراسکیننگاو سی آرایڈوبیپی ڈی ایفڈاکیومنٹڈاکیومنٹ اسکینڈاکیومنٹ اسکینرڈیجیٹل کاپی