ایڈوبی کا نیا منصوبہ، بلیک اینڈ وائٹ تصویر سیکنڈوں میں رنگین

بالآخر، ایڈوبی نے کسی بھی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کو رنگین بنانے کا طریقہ پیش کردیا ہے۔

ایڈوبی میکس 2017ء کے تقریب کے موقع پر تحقیقی سائنسدان جنگوان لو نے پروجیکٹ اسکربلر (Project Scribbler) کا مظاہرہ کیا جو جو مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک پروگرام ہے۔ یہ نہ صرف رنگ بلکہ سیکنڈوں میں شیڈنگ (shading) اور امیج ٹیکسچر (image texture) بھی شامل کر سکتا ہے۔

اسکربلر تصویروں کی خودکار اصلاح کے لیے ایڈوبی کے سینسی (Sensei) ڈیپ لرننگ پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ تحقیق کرنے والوں نے انسانی چہرے کے مختلف حصوں کے بارے میں پروگرام کو تربیت دی ہے جس کے لیے لاکھوں تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ چند تصاویر مونوکروم تھی اور باقی بالکل ٹھیک رنگوں کی حامل۔ ان دو اقسام کی تصاویر کا تقابل کرکے پروگرام نے اندازہ لگایا ہے کہ کن چیزوں کو رنگ کرنا ہے اور کسے نہیں، جیسا کہ دانت۔

بہرحال، اب بھی اسکربلر کی چند حدود ہیں۔ مثال کے طور پر یہ ابھی صرف چہرے کی تصاویر، یعنی پورٹریٹس، پر کام کر سکتا ہے، مکمل جسم یا مناظر پر نہیں۔ البتہ یہ ٹیکنالوجی ان مصوروں اور ایڈیٹرز کے لیے بہترین ہوگی جو گھنٹوں صرف کرکے تصاویر کو رنگین بناتے ہیں۔

اسکربلر اب بھی ایک زیر تکمیل پروگرام ہے اور ابھی ادارے کی کسی ایپ کا حصہ نہیں ہے۔

ایڈوبی