ورڈ ڈاکیومنٹ میں آن لائن یا آف لائن وڈیو شامل کریں

ورڈ ڈاکیومنٹ میں اپنے کمپیوٹر میں موجود کوئی آف لائن یا انٹرنیٹ پر موجود کوئی آن لائن وڈیو بھی شامل کی جا سکتی ہے۔ اس طرح ان وڈیوز کو براہِ راست ڈاکیومنٹ کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔

ورڈ ڈاکیومنٹ میں آف لائن وڈیو کیسے شامل کریں؟

آئیے آپ کو اس کا طریقہ کار مرحلہ وار بتاتے ہیں۔

سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھیں کہ جب آپ ورڈ ڈاکیومنٹ میں کوئی آف لائن وڈیو یعنی وہ وڈیو جو آپ کے پی سی میں موجود ہو شامل کرتے ہیں تو اس ڈاکیومنٹ کو جب آپ کسی کو بھیجیں گے تو وڈیو ڈاکیومنٹ میں ساتھ نہیں جائے گی۔ یہ وہ وڈیو ڈاکیومنٹ میں چلے گی نہیں۔ اس لیے اگر ڈاکیومنٹ کسی کو بھیجنا ہے تو بہتر ہے کوئی آن لائن وڈیو شامل کریں تاکہ بذریعہ انٹرنیٹ اسے ہر جگہ دیکھا جا سکے۔

اس کے لیے سب سے فائل مینو کو کھولیں:

یہاں سب سے آخر میں موجود آپشنز پر کلک کریں:

اگلے مرحلے پر کسٹمائز ربن کا انتخاب کریں:

اس کے بعد ’’ڈیویلپر‘‘ کے ساتھ موجود باکس کو چیک لگا کر اوکے کر دیں۔

یہ کام انجام دینے کے بعد آپ فائل میں اوپر دیکھیں گے تو ڈیویلپر کا ٹیب بھی اب موجود ہو گا۔

اب آپ اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے وڈیو کو اپنے ڈاکیومنٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ڈیویلپر کے ذیل میں موجود لیگسی ٹولز Legacy Tools کا انتخاب کریں۔

لیگسی ٹولز کے کنٹرولز کھل جائیں تو یہاں اسکرول کرتے ہوئے نیچے آئیں اور ونڈوز میڈیا پلیئر کا انتخاب کرتے ہوئے اوکے پر کلک کر دیں۔

اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ میڈیا پلیئر آپ کے ورڈ ڈاکیومنٹ میں ظاہر ہو چکا ہے۔ یہاں یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ اس کا سائز سیٹ کر لیں۔ یعنی آپ ڈاکیومنٹ میں اس کی جو بھی چوڑائی لمبائی رکھنا چاہتے ہیں اسے یہیں طے کر لیں کیونکہ اس کے بعد یہ تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔

اب ڈاکیومنٹ میں میڈیا پلیئر تو آ چکا ہے لیکن اس میں میڈیا موجود نہیں تو آئیے اب اس میں اپنی ضرورت کا میڈیا یعنی کوئی وڈیو شامل کرتے ہیں۔

اس کے لیے میڈیا پلیئر پر رائٹ کلک کرتے ہوئے اس کی پراپرٹیز میں آجائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ سائیڈ میں ایک مینو کھل جائے گا یہاں موجود کسٹم کے سامنے خالی حصے پر کلک کریں۔

ایک ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔ اس میں موجود براؤز کے بٹن پر کلک کرتے ہوئے جو وڈیو آپ ڈاکیومنٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کرنے کے بعد اوکے کے بٹن پر کلک کر دیں۔

اب آپ کی وڈیو چلنے کے لیے تیار ہے بس ڈیویلپر موڈ میں موجود ڈیزائن موڈ پر کلک کر کے اس کام کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

لیجیے ورڈ ڈاکیومنٹ میں آپ کی آف لائن وڈیو شامل ہو چکی ہے اور آپ اسے پلے کر سکتے ہیں۔

اس وڈیو کو ڈاکیومنٹ میں سے ختم کرنے کے لیے دوبارہ ڈیویلپر کے ٹیب سے ڈیزائنر موڈ میں جائیں اور وڈیو پر کلک کرتے ہوئے بیک اسپیس دبا دیں، وڈیو ڈاکیومنٹ سے حذف ہو جائے گی۔

ورڈ ڈاکیومنٹ میں آن لائن وڈیو شامل کریں

آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح ورڈ ڈاکیومنٹ میں آن لائن وڈیو شامل کی جا سکتی ہے۔

ورڈ ڈاکیومنٹ میں آپ یوٹیوب اور اس کے علاوہ دیگر اسٹریمنگ سروسز سے بھی وڈیوز شامل کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے ڈاکیومنٹ پر موجود انسرٹ کے ٹیب میں آجائیں:

اس کے بعد ’’آن لائن وڈیو میڈیا‘‘ پر کلک کریں۔

انسرٹ وڈیو کا مرحلہ آپ کے سامنے موجود ہو گا۔ اگر آپ نے خود کوئی وڈیو بنائی ہے تو پہلے اسے اپنے چینل پر اپ لوڈ ضرور کر لیں۔ اور اگر وڈیو پہلے ہی یوٹیوب پر موجود ہے تو یہاں ’’سرچ یوٹیوب‘‘ کی فیلڈ میں وڈیو کا ٹائٹل یا کی ورڈ لکھ کر تلاش کریں۔

اگلے حصے پر نتائج سامنے موجود ہوں گے، جو وڈیو آپ ڈاکیومنٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کر کے نیچے موجود ’’انسرٹ‘‘ کے بٹن پر کلک کر دیں۔

لیجیے اب آن لائن وڈیو آپ کے ورڈ ڈاکیومنٹ میں موجود ہے اور یہ ڈاکیومنٹ آپ کسی کو بھیج بھی سکتے ہیں لیکن اس وڈیو کو کہیں بھی دیکھنے کے لیے ظاہر ہے کہ انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا ضروری ہے۔

ایم ایس ورڈمائیکروسافٹ ورڈ