فولڈر چھپائیں

اہم فولڈرز کی حفاظت کی خاطر یا انھیں دوسروں کی چھیڑ چھاڑ سے بچانے کے لیے اکثر ہمیں کسی اچھے سافٹ ویئر کی تلاش رہتی ہے۔ کوئی ایسا سافٹ ویئر جس پر ہم مکمل بھروسا کر سکیں۔ بیشتر سافٹ ویئر یہ سروس مفت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن بعد میںان کی جانب سے لائسنس خریدنے کا تقاضا سامنے آ جاتا ہے۔
Absolute Folder Hider اس کام کے لیے ایک بہترین سافٹ ویئر ہے۔ یہ سافٹ ویئر مفت ہے اور مفت ہی رہے گا۔ استعمال میں انتہائی آسان اس پروگرام سے غائب کیے گئے فولڈرز ونڈوز ایکسپلورر میں بالکل نظر نہیں آتے۔ اس کے علاوہ سرچ میں بھی سامنے نہیں آتے۔ اگر آپ اپنی قیمتی ڈیٹا کو دوسروں کی نظروں سے اوجھل رکھنا چاہتے ہیں تو اس سافٹ ویئر کو ضرور آزمائیں۔

اسے استعمال کرنا ایسے ہی ہے جیسے ایک دو تین کہنا۔ جو فولڈر چھپانا ہو اسے ایڈ کے بٹن پر کلک کر کے ایڈ کر لیں اور ہائیڈ کے بٹن پر کلک کر دیں۔
اگر فولڈر واپس شو کرنا ہو تو اَن ہائیڈ پر کلک کر دیں۔ اس کے علاوہ چھپائے گئے فولڈر کو اوپن کے بٹن پر کلک کر کے کھولا جا سکتا ہے اور ڈیلیٹ کے بٹن پر کلک کر اس کی اینٹری یہاں سے ختم بھی کی جا سکتی ہے۔

دستیابی: بالکل مفت
فائل سائز: ایک ایم بی
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز 2003، ونڈوز وستا، ونڈوز 7، ونڈوز 2008

ڈاؤن لوڈ کریں

تکنیکی معلومات کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ ستمبر 2013 میں شائع ہوئی)

سیکیورٹیفولڈرفولڈرز
تبصرے (1)
Add Comment
  • Rizwan

    aslam o kum iam Rizwan sir may na yeh soft where install kai hai lakin yeh kuch Eroo a ra hai plzzzzz my is ke picher sher ker ra ho app is picher ko opne ker k dekha lay aur muja reply ker do plzzzzzzzzzzz