سرپرست اعلیٰ | گوہر رحمان |
چیف ایڈیٹر | امانت علی گوہر |
ایڈیٹر | علمدار حسین |
ایڈیٹر ٹیکنالوجی نیوز | رانا محمد امین اکبر |
پبلشر | گلزار گوہر |
سرکولیشن انچارج | علی نواز |
مشاورت | شبیر حسین قریشی، محبوب الہٰی مخمور، عمران احمد لاکھا |
قیمت فی شمارہ | 80 روپے |
زر سالانہ خریداری | 825 روپے |
سالانہ خریداری برائے امریکہ و یورپ ممالک | 40امریکی ڈالر |
سالانہ خریداری برائے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات و خلیجی ریاستیں |
سترہ سو روپے (عام ڈاک)تین ہزار روپے (رجسٹرڈ ڈاک) |
خط وکتابت | پی او باکس نمبر 786، کراچی 74200 |
ای میل ایڈریس | editors at computingpk.com |
آئی ایس ایس این | 1993-2952 |
پوسٹل رجسٹریشن نمبر | MC1264 |
ماہنامہ ”کمپیوٹنگ“ آئی ٹی کے حوالے سے پاکستان کا واحد مستند اُردو جریدہ ہے، جس میں عہدِ حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی پر علمی اور تحقیقی مضامین شاملِ اشاعت ہوتے ہیں۔ گو اس وقت کمپیوٹر کے حوالے سے چند اور جرائد بھی مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن شومئی قسمت کہ وہ آئی ٹی اور کمپیوٹر کے سیر حاصل مواد سے خالی نظر آتے ہیں۔ ماہنامہ ”کمپیوٹنگ“ اس زاویے سے یقیناً پاکستان کا واحد علمی جریدہ ہے جس میں کمپیوٹر اور اس سے وابستہ، دنیا بھر کی تمام جدید ترین معلومات، آرٹیکلز اور تصاویر موجود ہیں۔
ماہنامہ ”کمپیوٹنگ“ کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ قومی زبان میں شائع کیا جا رہا ہے تاکہ کمپیوٹر کی تعلیم کا ابلاغ ہر طبقہ فکر میں عام ہو سکے۔
یہ جریدہ اپنے موضوع اور مواد کے اعتبار سے آئی ٹی کے طالب علموں کے لیے گائیڈ کا کام کر رہا ہے اور اس کی تدوین میں شامل پوری ٹیم اپنے شعبوں میں ماہرین تصور کی جاتی ہے۔
ماہنامہ کمپیوٹنگ اپنے گزشتہ شماروں میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے سینکڑوں مختلف موضوعات پر مضامین شائع کرچکا ہے۔ ان میں کمپیوٹر سائنس کے دقیق موضوعات کے ساتھ ساتھ عام قارئین کے روز مرہ امور میں کام آنے والی تحریریں بھی شامل ہیں۔ کمپیوٹنگ کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ اس میں شائع ہونے والی تحریریں اس طرح مرتب کی جاتی ہیں کہ وہ عام قاری کے لئے قابل فہم ہوں۔ نیز، یہ کوشش بھی کی جاتی ہے کہ پورے شمارے پر ایک ہی موضوع کی چھاپ نہ لگے۔ اس لئے ہر ماہ نت نئے موضوعات اور عنوانات کے ساتھ دلچسپ تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔