ستر کروڑ سے بھی زیادہ ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ لیک

پیرس سے تعلق رکھنے والے ایک انفارمیشن سکیوریٹی محقق نے ایسے اسپیم بوٹ کا پتا لگایا ہے کہ جس کے پاس 711 ملین یعنی 71 کروڑ سے بھی زیادہ ای میل ایڈریسز ، پاس ورڈ اور فون نمبر موجود ہیں۔ ان محقق جو اپنے Benkow کے ہینڈل سے ٹوئٹر پر موجود ہیں، نے نیدر لینڈ میں موجود ایک قابل رسائی ویب سروردریافت کیا۔ اس سرور پر انہیں کئی درجن ٹیکسٹ فائلیں ملیں جنہیں کھولنے پر انکشاف ہوا کہ ان میں 711 ملین ای میل ایڈریسز، پاس ورڈ اور ایس ایم ٹی پی سرور کی تفصیلات موجود تھیں۔ ان تفصیلات کو استعمال کرتے ہوئے اسپیمر بڑے پیمانے پر لوگوں کو اسپیم ای میل ارسال کرتے تھے ۔ چونکہ یہ ای میل اصلی SMTPسرورز کو استعمال کرتے ہوئے بھیجی جاتی تھیں، اس لیے صارفین کے اسپیم فلٹر انہیں اسپیم ای میل نہیں گردانتے تھے۔

اس اسپیم بوٹ جس کا نام Onliner ہے، کا بنیادی مقصد Ursnif نامی بینکنگ مال ویئر کو دنیا بھر میں پھیلانا تھا۔ Benkow کا کہنا ہے کہ یہ اسپیم بوٹ دنیا بھر میں اب تک کم از کم ایک لاکھ کمپیوٹروں کو Ursnif سے متاثر کرواچکا ہے۔
Tory Hunt جو معروف ویب سائٹ Have I Been Pwned چلاتے ہیں، کے مطابق اس اسپیم بوٹ سے لیک ہونے والا ڈیٹا اتنا زیادہ ہے کہ دماغ چکرا جائے۔ انہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ Have I been Pwned کی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں پہلے کبھی ڈیٹا شامل نہیں کیا گیا۔

ان 711 ملین ای میل ایڈریسز میں 80 ملین ایس ایم ٹی پی سرورز بھی ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے باقی بچ جانے والے 680 ملین ای میل ایڈریسز پر اسپیم بھیجی جاتی ہیں۔

اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کا ای میل ایڈریس اس لیک ہونے والے ڈیٹا میں شامل ہے یا نہیں، تو درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

Have I Been Pwned?

اسپیماسپیم بوٹ
تبصرے (1)
Add Comment
  • BOZDAR Mustafa

    Wow………………………What a mind has been used to do malfunctions on the internet. Had it been utilized for betterment and could have developed some excellent program. Sad and bad to know this.