فیس بک کے بارے میں 15 دلچسپ باتیں

سو شل نیٹ ورکنگ کی سب سے مشہور ویب سا ئٹ فیس بک کی بہت سی حیران کر دینے والی باتیں جو لو گ عمو ماً نہیں جانتے ہوں گے، آئیے ہر دل عزیز ویب سائٹ فیس بک کے بارے میں ایسی پندرہ دلچسپ باتوں کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

ایل پچینو (AL PACINO) فیس بک کا پہلا چہرہ

یہ ایک نا قا بلِ یقین بات ہے کہ فیس بک کا پہلا چہرہ ایل پچینو تھے۔ 2007 تک کچھ وجو ہا ت کی بنا ء پر لو گ یہ ما نتے رہے کہ فیس بک کا پہلا چہرہ مارک زکربرگ(Mark Zuckerberg) تھے۔ چونکہ ایل پچینو کا انتہائی غیر معروف انداز استعمال کیا گیا تھا اس لیے لوگ یہ مانتے رہے کہ فیس بک کا پہلا چہرہ مارک زکربرگ اور اس کے دو ست اینڈ ر یو مکولم (Andrew McCollum)نے بنا یا ہے۔

فیس بک اکا ؤ نٹس کو ہیک کرنے کی رو زانہ ۶ لاکھ (600,000)کوششیں کی جاتی ہیں

ہیکرز زیادہ تر اپنے ہی احباب اور دوستو ں کے اکاؤنٹس ہیک کرتے ہیں تا کہ ان کاغلط استعما ل کر سکیں یا پھر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مذا ق کرنے اور انہیں تنگ کرنے کے لیے بھی ایسا کرتے ہیں۔

64 فیصد صا رف فیس بک کا روزانہ استعمال کرتے ہیں

2014میں منعقد ہونے والی پیو اِسٹڈی (Pew Study) کے مطا بق فیس بک کے ایک ارب سے زائد صا رفین میں سے 64فیصد روزا نہ فیس بک کا استعمال کرتے ہیں یعنی ایک دن میں 640 ملین (640 million)سے زائد لوگ اپنے فیس بک اکاؤنٹس کا دور ہ کرتے ہیں۔

ہر تین طلا قوں میں سے ایک طلا ق کی وجہ فیس بک ہے

بِرٹِش لیگل آرگنائزیشن(British Legal Organisation) کی سروس ڈیورس آن لا ئن (Divorce Online) کے سروے کے مطابق پچھلے سال ہو نے وا لی تین طلا قوں میں سے ایک طلا ق کی وجہ فیس بک تھی۔ اس کی وجہ یہ بتا ئی گئی کہ سو شل نیٹ ورکنگ دو سرو ں سے تعلقا ت بڑھا نے میں آسانی فرا ہم کرتی ہے جس کی وجہ سے آپ کے چا ہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ما ہا نہ ایک ارب سے زائد لوگ فیس بک تک رسا ئی حاصل کرتے ہیں

دنیا کی آبا دی سا ت ارب لوگو ں پر مشتمل ہے جن میں سے ایک ارب لوگ ماہا نہ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔فیس بک کے ما ہا نہ صا رفین کی تعداد ایک اعشاریہ پینتیس ارب(1.35 billion)سے زیادہ ہے جو کہ اِنڈ یا کی کُل آبا دی سے بھی زیادہ ہے۔

فیس بک پر اَن فرینڈ کرنے کی وجہ سے قتل

ایک شادی شدہ جو ڑے نے تیس سالہ خا تون کو فیس بک پر اَن فرینڈ کردیا تھا جس کی وجہ سے اس خاتون کے باپ نے اُن دونوں کا قتل کردیا۔

فیس بک صا رف کے لاگ آؤٹ ہونے کے با وجود صارف کی وِزٹ کی ہو ئی ویب سائٹس کا ریکا رڈ رکھتا ہے

2014 میں فیس بک اپنے ویجٹس (Widgets)جیسے کہ لائیک بٹن (Like Button) کا استعمال کرتے ہو ئے یہ ریکا رڈ رکھنے لگا کہ صا رف کو ن کون سی ویب سائٹس کا دورہ کرتے ہیں۔

پیسے دے کر پیغام کسی کے اِن باکس میں پہنچائیں

کیا آپ کو پتا ہے کہ جب آپ فیس بک پر کسی ایسے فرد کو پیغام بھیجتے ہیں جو کہ آپ کا دوست نہیں ہے تو ضروری نہیں کہ آپ کا پیغام اس کے ان باکس میں پہنچے، بلکہ فیس بک اپنے صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لیے اجنبیوں کے پیغامات کو ان باکس کی بجائے ایک دوسرے فولڈر Other میں منتقل کر دیتا ہے، جسے لوگ شاذ و نادر ہی دیکھتے ہیں۔ لیکن آپ چند پیسے دے کر اپنا پیغا م بر اہِ راست اِن با کس تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس سے یہ فائد ہ ہو گا کہ آپ کا پیغا م Other کے فو لڈر میں نہیں جائے گا جس میں آنے والے پیغا ما ت کو کوئی نہیں دیکھتا۔

فیس بک صا رف فیس بک استعمال کرنے کے بعد اپنی رائے دے سکتے ہیں

کیا آپ نے کبھی فیس بک استعمال کر کے اپنی آرا سے فیس بک کو آگاہ کیا ہے؟ یہ حیران کر دینے والی بات ہے کہ ایک اندازے کے مطابق تین صارفین میں سے ایک صا رف نے یہ کہا کہ انہیں فیس بک کا دورہ کر نے کے بعد بہت بُرا احساس ہوا۔

کیا آپ جا نتے ہیں کہ فیس بک کا رنگ نیلا کیوں ہے؟

مارک زکر برگ کو ریڈ گِرین کلر بلائنڈ نیس (Red-Green Color Blindness)کا مرض ہے اسی لیے اس نے فیس بک کے لیے نیلے رنگ کا انتخاب کیا۔ مارک زکر برگ نے 2010 میں نیو یارک کے رپورٹرJose Antonio Vargas کو بتا یا کہ نیلا رنگ ان کے لیے خا ص ہے کیونکہ وہ نیلے رنگ جیسے ہر رنگ کو بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔

ایک دن ایسا آئے گا جب فیس بک پر مُردہ لوگو ں کی تعداد زندہ لوگو ں سے زیادہ ہوگی

فیس بک کے صارفین میں دن بدِن اضا فہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے 2060 یا 2130 میں ایک وقت ایسا آئے گا جب فیس بک کے وہ صارف جو مر چکے ہوں گے ، کی تعداد اُن لوگوں سے زیادہ ہوگی جو اُس زما نے میں فیس بک استعمال کر رہے ہوں گے۔

فیس بک کے URL کے آخر میں 1/4 لگا کرآپ براہِ راست مارک زکر برگ کی wall پر پہنچا دیے جائیں گے

2060 یا 2130 میں کسی وقت ، url کے آخر میں 5یا 6 لگا کر Chris Hughesاور Dustin Moskovitz کی متعلقہ پرو فائلز تک جا یا جا سکتا ہے جو کہ فیس بک کے شریک با نی ہیںاور فیس بک کے با نی ما رک زکر برگ کے کالج کے روم میٹ ہیں۔ اسی طرح سے اگر فیس بک کے url کے آخر میں 7لگائیں گے تو Arie Hasit کی پرو فائل تک رسا ئی حا صل کر سکتے ہیں جو کہ مارک زکر برگ کے ہا رورڈمیں دوست ہوا کر تے تھے۔

طوا ئفیں بھی فیس بک کا استعما ل کرتی ہیں

2011 میں کولمبیا یو نیورسٹی کی ایک اِسٹڈ ی کے مطا بق یہ دعویٰ کیا جا تا ہے 83 فیصد طوائفوں نے فیس بک اکا ؤنٹ بنا ئے ہو ئے ہیں کیو نکہ اس کے ذر یعے وہ با آسا نی نئے دو ست اور گاہک بنا لیتی ہیں۔

با لغ فیس بک صا رف کے او سطً 338 دوست ہو تے ہیں

2014 میں ہو نے وا لی پیو اِسٹڈ ی کے مطا بق فیس بک صا رف کے او سطً 338 دوست ہو تے ہیں۔

پو ک (Poke) کا کیا مطلب ہے؟

پو ک کا مطلب یا اس کا استعما ل فیس بک میں آج تک نا معلوم ہے۔کیا یہ کسی سے با ت شر و ع کرنے کے لیے ہے یا کسی کو تنگ کرنے کے لیے۔فیس بک نے سرکا ری طو ر پر اس بات کا جوا ب کبھی نہیں دیا۔چو نکہ اس کا مقصد وا ضح نہیں ہے اس لیے لو گ اسے اپنی اپنی سمجھ کے مطا بق استعما ل کرتے ہیں۔مثا ل کے طو ر پر آپ اس کا استعما ل کسی کو یہ بتا نے کے لیے کر سکتے ہیں کہ آپ آن لا ئن ہیں اور جوا ب ملنے کا انتظا ر کر رہے ہیں۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2015 میں شائع ہوئی)

دلچسپفیس بک