جھوٹ نمبر 10: پی سی خود بنائیں، پیسے بچائیں
کچھ عرصہ پہلے تک یہ بات درست تھی، اگر آپ مختلف کمپیوٹر پارٹس خرید کر خود کمپیوٹر بناتے تھے تو اچھے خاصے پیسے بچ جاتے تھے لیکن اب معاملہ الگ ہے۔ اگر تو آپ بہت اعلیٰ قسم کی مشین (مثلاً گیمنگ پی سی ) تیار کرنے جا رہے ہیں تو اب بھی یہ بات درست ہو سکتی ہے لیکن عام کمپیوٹر صارفین کے لیے اب یہ طریقہ بالکل بھی کارآمد نہیں۔ بنے بنائے کمپیوٹرز (جنہیں ہمارے یہاں برانڈڈ کمپیوٹر کہا جاتا ہے) انتہائی سستے ہو چکے ہیں اس لیے اگر وہ پارٹس خرید کر خود اسمبل کرنے کی طرف جائیں گے تو وقت اور پیسے دونوں کو ضیاع ہوگا۔
تاہم ہم یہ بالکل نہیں کہہ رہے کہ اپنا کمپیوٹر بنانا بالکل بھی گھاٹے کا سودا ہے، اگر آپ اپنی پسند سے مختلف قسم کا پی سی بنانا چاہتے ہیں جس میں آپ کی پسند کا ہارڈویئر نصب ہو اور خاص طور پر اس حوالے سے آپ کو مکمل معلومات ہے تو آپ جب چاہیں یہ تجربہ کر سکتے ہیں۔
Chrom or edge sand box me page open krte hn so wo saver hn.
Very nice information……………….Thanks
Wow….this is fantastic that one can buy hardware and make one’s own computer according to mac standards…….that’s great…..on my next visit to computer market, I will check this aspect as well.
چھے نمبر سے اتفاق نہیں جناب۔۔۔آپ نے اس بات کو رد کیا ہے کہ میک پی سی سے بہتر نہیں۔۔۔میک کا آپریٹنگ سسٹم انتہائی پاورفل آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں وائرس آنے کا خدشہ شاید دس فیصد بھی نہیں۔۔اور دوسری جانب ونڈوز کا یہ عالم ہے نیا پی سی یا لیپ ٹاپ ایک ہفتے بعد ہی وائرسز سے بھرا ہوتا ہے۔۔ان کا بنیادی فرق ان کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔۔۔آپریٹنگ سسٹم نے ہی ہارڈ ویئر کو چلانا ہے۔۔اب میک کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دو جی بی ریم کی وہ پرفارمنس ہے جو ونڈو پر شاید آٹھ جی بی بھی نہ دے سکے۔۔آزما کو دیکھ لیں۔۔۔اور رہی بات ٹیکسسز کی۔۔امریکا یا دوسرے ممالک میں صرف میک پر ہی نہیں ہرچیز پر ٹیکس ہے چاہے وہ لیوناوو کا لیپ ٹاپ ہو۔۔میک کے مہنگا ہونے کی وجہ ٹیکسسز نہیں ان کی کارکردگی اور ان کا معیار ہے
سی کلینر میں وائپ ڈرائیو کے نام سے ایک آپشن ہے۔ کیا وہ نمبر 8 میں مذکور معاملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟
جی بالکل۔ لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اس مقصد کے لیے خاص طور پر بنائے گئے سافٹ ویئر استعمال کیے جائیں
سلام
انتہائی خوبصورت تحریر ۔۔۔
کچھ باتیں نئی پتا چلیں ۔۔۔ یہ میگنیٹ وغیرہ کی ۔۔۔
میرے آفس میں کیسپرسکائی کا مہنگا اور گھر میں مفت 360 سیکیورٹی اینٹی ویرس ہے یقین کریں کہ دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔۔۔
اور اب تو وینڈو اپڈیت ہو گئی ہے کچھ چیزیں پی سی خود ہی رن نہیں ہونے دیتا۔۔۔
بس مجھے کچھ معلومات درکار تھیں ۔۔۔
ہم تھری ڈی پروگرامز چلاتے ہیں تھری ڈی میکس مایا سینیما فور ڈی وغیرہ تو اس کے لئے گھر کے لئے سب سے بہرترین پی سی کی کنفریگریشن کیاہونی چاہیئے؟؟؟؟ آفس میں انتہائی تیز i7پروسیسر 24 جی بی ریم وغیرہ لے ساتھ ہوتا ہے ۔۔ کیشے میموری بھی ذیادہ ہے اگر آپ کے پاس ایکسپرٹ ہوں تو پلیز گائیڈ ہی کر دیجئے۔۔۔
ایسا پی سی جس میں اینیمیشن بھی رینڈر ہو سکے اور کیا گیمنگ پی سی پر تھری ڈی سوفٹ ویر اچھے رینڈرز کر سکیں گۓ؟؟؟