جھوٹ نمبر 7: فلاں محفوظ براؤزر استعمال کریں
اکثر لوگ بحث کر رہے ہوتے ہیں کہ فلاں براؤزر بہتر اور محفوظ ہے۔ اسے استعمال کرنے سے آن لائن خطرات ٹل جاتے ہیں، یہ اُن سے خود ہی نمٹ لیتا ہے۔ یہ دلیل کبھی کروم کے حق میں سننے کو ملتی ہے تو کبھی فائرفوکس وغیرہ کے بارے میں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ تمام براؤزرز کے لیے آن لائن یکساں خطرات موجود ہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر بھی اتنا ہی غیر محفوظ ہوسکتاہے جتنا کہ گوگل کروم۔ چاہے آپ Tor براؤزر استعما ل کررہے ہوں یا کوئی اور anonymous ویب براؤزر، خطرات ہمیشہ آپ کے پیچھے موجود رہیں گے۔
یقیناً کوئی کمپنی نہیں چاہتی کہ ان کا بنایا ویب براؤزر غیر محفوظ ہو یااسے استعمال کرنے والوں کا کوئی نقصان ہو، لیکن چونکہ انہیں بنانے والے انسان ہی ہیں، اس لیے خرابیاں نظروں سے چُوک ہی جاتی ہیں۔ لیکن ان ویب براؤزرز کے درمیان اس قدر سخت مقابلہ ہے کہ ہر نئی خرابی کو جلد از جلد دُور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بعض اوقات تو خرابی کا پتا ہی اس وقت چلتا ہے جب اس خرابی کو دُور کرنے کے لیے کوئی اپ ڈیٹ جاری کی جاتی ہے۔
کسی ویب براؤزر کو خطرناک بنانے میں اس میں نصب ایڈ اونز ، پلگ انز اور ایکسٹینشن اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے بجائے اس کہ آپ کسی اور کی فرمائش پر کوئی دوسرا ویب براؤزر نصب کریں، بہتر ہے کہ آپ کے پاس پہلے سے موجود ویب براؤزر کی صفائی کریں۔ کیشے حذف کریں، پلگ اِن حذف کریں اور ویب براؤزر کو اس کی اصل حالت میں لانے کی کوشش کریں۔
Chrom or edge sand box me page open krte hn so wo saver hn.
Very nice information……………….Thanks
Wow….this is fantastic that one can buy hardware and make one’s own computer according to mac standards…….that’s great…..on my next visit to computer market, I will check this aspect as well.
چھے نمبر سے اتفاق نہیں جناب۔۔۔آپ نے اس بات کو رد کیا ہے کہ میک پی سی سے بہتر نہیں۔۔۔میک کا آپریٹنگ سسٹم انتہائی پاورفل آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں وائرس آنے کا خدشہ شاید دس فیصد بھی نہیں۔۔اور دوسری جانب ونڈوز کا یہ عالم ہے نیا پی سی یا لیپ ٹاپ ایک ہفتے بعد ہی وائرسز سے بھرا ہوتا ہے۔۔ان کا بنیادی فرق ان کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔۔۔آپریٹنگ سسٹم نے ہی ہارڈ ویئر کو چلانا ہے۔۔اب میک کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دو جی بی ریم کی وہ پرفارمنس ہے جو ونڈو پر شاید آٹھ جی بی بھی نہ دے سکے۔۔آزما کو دیکھ لیں۔۔۔اور رہی بات ٹیکسسز کی۔۔امریکا یا دوسرے ممالک میں صرف میک پر ہی نہیں ہرچیز پر ٹیکس ہے چاہے وہ لیوناوو کا لیپ ٹاپ ہو۔۔میک کے مہنگا ہونے کی وجہ ٹیکسسز نہیں ان کی کارکردگی اور ان کا معیار ہے
سی کلینر میں وائپ ڈرائیو کے نام سے ایک آپشن ہے۔ کیا وہ نمبر 8 میں مذکور معاملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟
جی بالکل۔ لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اس مقصد کے لیے خاص طور پر بنائے گئے سافٹ ویئر استعمال کیے جائیں
سلام
انتہائی خوبصورت تحریر ۔۔۔
کچھ باتیں نئی پتا چلیں ۔۔۔ یہ میگنیٹ وغیرہ کی ۔۔۔
میرے آفس میں کیسپرسکائی کا مہنگا اور گھر میں مفت 360 سیکیورٹی اینٹی ویرس ہے یقین کریں کہ دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔۔۔
اور اب تو وینڈو اپڈیت ہو گئی ہے کچھ چیزیں پی سی خود ہی رن نہیں ہونے دیتا۔۔۔
بس مجھے کچھ معلومات درکار تھیں ۔۔۔
ہم تھری ڈی پروگرامز چلاتے ہیں تھری ڈی میکس مایا سینیما فور ڈی وغیرہ تو اس کے لئے گھر کے لئے سب سے بہرترین پی سی کی کنفریگریشن کیاہونی چاہیئے؟؟؟؟ آفس میں انتہائی تیز i7پروسیسر 24 جی بی ریم وغیرہ لے ساتھ ہوتا ہے ۔۔ کیشے میموری بھی ذیادہ ہے اگر آپ کے پاس ایکسپرٹ ہوں تو پلیز گائیڈ ہی کر دیجئے۔۔۔
ایسا پی سی جس میں اینیمیشن بھی رینڈر ہو سکے اور کیا گیمنگ پی سی پر تھری ڈی سوفٹ ویر اچھے رینڈرز کر سکیں گۓ؟؟؟