جھوٹ نمبر 3: قیمتاً دستیاب کلینر پروگرام کارکردگی بڑھاتے ہیں
سسٹم کی کارکردگی اور رفتار بڑھانے کے لیے ہمیں کئی اشتہار ہر روز دکھائی دیتے ہیں۔ ان اشتہارات میں موجود پروگرامز کا دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ ہمارے کمپیوٹر کو تین سو فیصد تک تیز رفتار بنا سکتے ہیں۔ ا س کے لیے وہ رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی کریں گے، نصب سسٹم ڈرائیورز کو اپ ڈیٹ کریں گے، غیرضروری پروگرامز کو اَن انسٹال کریں گے اور اس کے علاوہ بھی چند کام کریں گے جس کے نتیجے میں آپ کا کمپیوٹر چیتے کی چال چلنا شروع ہوجائے گا۔
یقینا ً آپ کو ایسے سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کئی مہینوں کے بعد صرف ایک بار۔ سسٹم مہینوں چلنے کے بعد جو کچرا جمع کرتا ہے اسے کوئی مفت پروگرام بھی ایک دفعہ چلنے کے بعد صاف کر سکتا ہے۔ اس کے بعد کئی مہینوں تک اس کی دوبارہ ضرورت نہیں پڑتی تو پھر اس کام کے لیے کوئی سافٹ ویئر کیوں خریدا جائے؟
ہم کمپیوٹنگ میں پہلے بھی ذکر کر چکے ہیں کہ رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی کوئی خاص ضروری نہیں ہوتی۔ ا س میں موجود اینٹریز اتنی معمولی ہوتی ہیں کہ کئی سالوں کے بعد بھی اگر رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی کی جائے تو اس کا انتہائی معمولی فرق پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ غیرضروری پروگرامز آپ جب چاہیں خود بھی ونڈوز میں اَن انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد بات رہ جاتی ہے ڈرائیورز کو اپ ڈیٹ کرنے کی تو اگر وہ کوئی مسئلہ کریں تو آپ ہارڈویئر بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی ضرورت کے تحت ڈرائیورز کے نئے ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے خود باآسانی انھیں انسٹال کر سکتے ہیں۔
یہ کلینر پروگرامز ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں کہ ان کا فلاں پروگرام بھی انسٹال کر لیں۔ اس کے علاوہ یہ اکثر مال ویئر اور وائرس بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کا سبب بنتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ ایسے پروگرامز خصوصاً قیمتاً دستیاب پروگرامز سے دُور رہیں۔ سال میں ایک دفعہ سسٹم کی صفائی کے لیے آپ کوئی مفت پروگرام باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
Chrom or edge sand box me page open krte hn so wo saver hn.
Very nice information……………….Thanks
Wow….this is fantastic that one can buy hardware and make one’s own computer according to mac standards…….that’s great…..on my next visit to computer market, I will check this aspect as well.
چھے نمبر سے اتفاق نہیں جناب۔۔۔آپ نے اس بات کو رد کیا ہے کہ میک پی سی سے بہتر نہیں۔۔۔میک کا آپریٹنگ سسٹم انتہائی پاورفل آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں وائرس آنے کا خدشہ شاید دس فیصد بھی نہیں۔۔اور دوسری جانب ونڈوز کا یہ عالم ہے نیا پی سی یا لیپ ٹاپ ایک ہفتے بعد ہی وائرسز سے بھرا ہوتا ہے۔۔ان کا بنیادی فرق ان کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔۔۔آپریٹنگ سسٹم نے ہی ہارڈ ویئر کو چلانا ہے۔۔اب میک کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دو جی بی ریم کی وہ پرفارمنس ہے جو ونڈو پر شاید آٹھ جی بی بھی نہ دے سکے۔۔آزما کو دیکھ لیں۔۔۔اور رہی بات ٹیکسسز کی۔۔امریکا یا دوسرے ممالک میں صرف میک پر ہی نہیں ہرچیز پر ٹیکس ہے چاہے وہ لیوناوو کا لیپ ٹاپ ہو۔۔میک کے مہنگا ہونے کی وجہ ٹیکسسز نہیں ان کی کارکردگی اور ان کا معیار ہے
سی کلینر میں وائپ ڈرائیو کے نام سے ایک آپشن ہے۔ کیا وہ نمبر 8 میں مذکور معاملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟
جی بالکل۔ لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اس مقصد کے لیے خاص طور پر بنائے گئے سافٹ ویئر استعمال کیے جائیں
سلام
انتہائی خوبصورت تحریر ۔۔۔
کچھ باتیں نئی پتا چلیں ۔۔۔ یہ میگنیٹ وغیرہ کی ۔۔۔
میرے آفس میں کیسپرسکائی کا مہنگا اور گھر میں مفت 360 سیکیورٹی اینٹی ویرس ہے یقین کریں کہ دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔۔۔
اور اب تو وینڈو اپڈیت ہو گئی ہے کچھ چیزیں پی سی خود ہی رن نہیں ہونے دیتا۔۔۔
بس مجھے کچھ معلومات درکار تھیں ۔۔۔
ہم تھری ڈی پروگرامز چلاتے ہیں تھری ڈی میکس مایا سینیما فور ڈی وغیرہ تو اس کے لئے گھر کے لئے سب سے بہرترین پی سی کی کنفریگریشن کیاہونی چاہیئے؟؟؟؟ آفس میں انتہائی تیز i7پروسیسر 24 جی بی ریم وغیرہ لے ساتھ ہوتا ہے ۔۔ کیشے میموری بھی ذیادہ ہے اگر آپ کے پاس ایکسپرٹ ہوں تو پلیز گائیڈ ہی کر دیجئے۔۔۔
ایسا پی سی جس میں اینیمیشن بھی رینڈر ہو سکے اور کیا گیمنگ پی سی پر تھری ڈی سوفٹ ویر اچھے رینڈرز کر سکیں گۓ؟؟؟