آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

چیک پوائنٹس

check-points
مختلف انعامات اور گفٹ کارڈز جیتنے کے لیے یہ بھی بہت دلچسپ ایپلی کیشن ہے جس کا آپ کو ضرور جائزہ لینا چاہیے۔ اس میں آپ وڈیوز دیکھ سکتے ہیں، کوئز میں حصہ لے سکتے ہیں، مختلف آفرز مکمل کر سکتے ہیں اور مختلف چیزیں تلاش وغیرہ کر کے پوائنٹس جیت سکتے ہیں۔ انعام کی صورت میں یہاں کئی معروف اسٹورز کے گفٹ کارڈز دیے جاتے ہیں جن سے آپ اپنی پسند کی شاپنگ کر سکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں مختلف پروڈکٹس کے بار کوڈ کو اسکین کر کے بھی پوائنٹس بنائے جا سکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ کسی مال میں اسٹور میں ٹہل رہے ہیں تو وہاں موجود چند پروڈکٹس اٹھائیں اور ان کے بار کوڈز کو اس ایپلی کیشن سے اسکین کر لیں۔ انھیں خریدنے کی ضرورت نہیں لیکن ان کا نام اس ایپلی کیشن میں شامل ہونا چاہیے، کوئی سی بھی پروڈکٹ اسکین کرنے سے پوائنٹس نہیں ملتے۔ اس میں کئی معروف پروڈکٹس شامل ہیں مثلاً کوکا کولا کی بوتل بھی اس لسٹ میں شامل ہے۔ ملک کی کوئی قید نہیں، دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوئے بارکوڈ اسکیننگ کے ذریعے پوائنٹس جیتے جا سکتے ہیں۔
چیک پوائنٹس ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی فون دونوں پلیٹ فارمز کے لیے مفت دستیاب ہے۔

آن لائن کمائیپیسےپیسے کمائیںفری لانفری لانسرفری لانسنگ
تبصرے (3)
Add Comment
  • Malik Muhammad Ashiq

    thanks janab, bhoot ella bhoot achie information thie. aik aur survey kie web site hia, rewarding panel , may UAE kie state abu dhabi may hota hoon aur aaj tik online survey complete kir kay may nay 800 AED tik leye hian bhoot achie site hia ais ka behi review kiren.

  • Awais Khalid

    Amazing nice information sharing… keep up the good work.

  • Muhammad Tariq

    Not for Pakistan. Only valid for USA, Mexico, Canada and UK.