ایمازان اب سپورٹس ملبوسات کی دنیا میں داخل

شاید ایمازان کا آغاز ایک کتب فروش کمپنی کے طور پر ہوا ہو، لیکن تب سے لے کر آج تک اس نے کئی میدانوں میں اپنے جھنڈے گاڑے ہیں اور دنیا کی ایک بڑی آئی ٹی کمپنی کے طور پر ابھری ہے جسے اب بھی کسی طور چین نہیں، اگر موصولہ رپورٹیں درست ہوئیں تو ایمازان اب سپورٹس ویئر کے میدان میں قدم رکھنے جا رہا ہے، یعنی اب کمپنی Nike، Under Armour اور Lulelemon کی طرح سپورٹس ویئر کے میدان میں اپنا ایک الگ برانڈ لے کر آئے گی۔

بلمبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایمازان نے تائیوانی کمپنی Makalot Industrial Co سے اپنے مخصوص سپورٹس ویئر کی تیاری کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے، یہ کمپنی دیگر بڑے برانڈز جیسے Uniqlo، Gap اور دیگر کے لیے کپڑے تیار کرتی ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق یہ پراجیکٹ ابھی نیا ہے اور فی الحال کوئی طویل المیعاد معاہدہ نہیں ہوا ہے، کمپنی فی الحال ایمازان کے لیے آزمائشی بنیادوں پر سپورٹس ویئر تیار کر رہی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

خیال رہے کہ ملبوسات کی دنیا میں یہ ایمازان کی کوئی پہلی طبع آزمائی نہیں ہے، اس سے پہلے کمپنی دفتری ملبوسات Paris Sunday اور Goodthreads کے برانڈ نیمز کے تحت پیش کر چکی ہے۔

دیگر افواہوں کے مطابق ایک دوسری تائیوانی کمپنی Eclat Textile Co بھی ایمازان کے اس پراجیکٹ کا حصہ ہے، یہ کمپنی بھی Nike اور دیگر بڑے برانڈز کے لیے سپورٹس ویئر تیار کرتی ہے، اور حسبِ توقع ایمازان نے ابھی تک ان رپورٹوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Comments are closed.